Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

تاجک وزیر ثقافت نے فنکاروں کے تبادلے، ثقافتی تہواروں اور نمائشوں سمیت مشترکہ ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں تاجکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 hours ago پر Dec 19th 2025, 8:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ تاجکستان کی وزیر ثقافت محترمہ ستاریون متلوبخون امان زادہ نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون ، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تاجک وزیر اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی روابط موجود ہیں جو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک مستحکم بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

دوران ملاقات وزیر اعظم شہباز شریف نے دوطرفہ تعلقات میں جاری مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ثقافت کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اسلام آباد میں جاری پاکستان تاجکستان ثقافتی ہفتہ کو دونوں ممالک کی شاندار روایات، فنون اور ثقافتی ورثے کے فروغ کے لیے ایک تاریخی اقدام قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ثقافتی تبادلے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور تاجکستان کے عوام کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کریں گے۔

وزیراعظم نے تجارت، رابطہ کاری، توانائی اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تاجکستان کے ساتھ کثیر جہتی تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے تاجک صدر امام علی رحمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ برس پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اس مو قع پر تاجک وزیر ثقافت نے وزیراعظم کو صدر امام علی رحمان کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں اور پاکستان کی مہمان نوازی اور ثقافتی سفارت کاری کے عزم کو سراہا۔

تاجک وزیر ثقافت نے فنکاروں کے تبادلے، ثقافتی تہواروں اور نمائشوں سمیت مشترکہ ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں تاجکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ تاجک صدر امام علی رحمان اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان پاکستان میں تاجکستان کا ثقافتی ہفتہ منانے پر اتفاق ہوا تھا، جس کے تحت تاجکستان کی وزیر ثقافت اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں۔

Advertisement
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • 4 hours ago
وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

  • 7 hours ago
 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

  • 7 hours ago
شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

  • 4 hours ago
پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

  • 5 hours ago
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

  • 3 hours ago
 بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ

 بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ

  • 8 hours ago
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

  • 8 hours ago
9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

  • 7 hours ago
 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

  • 8 hours ago
امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

  • 6 hours ago
ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

  • an hour ago
Advertisement