Advertisement
پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ کا چوہدری پرویز الہیٰ کو فوری رہا کرنے کا حکم

تھری ایم پی او کے تحت سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی نظر بندی معطل کر دی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 5th 2023, 6:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد ہائی کورٹ کا چوہدری پرویز الہیٰ کو فوری رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویزالٰہی کا تھری ایم پی او معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے جب کہ لاہور ہائیکورٹ نے بھی پرویز الٰہی کے معاملے پر سماعت کی ہے اور اسلام آباد کے چیف کمشنر اور آئی جی جو حکم دیا ہے کہ پرویز الٰہی کو لے کر بدھ کے روز عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پرویزالہی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دے دیا۔

اس موقع پر پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ پرویز الٰہی تین ماہ سے جیل میں ہیں، وہ کیسے نقص امن کے حالات پیدا کر سکتے ہیں، انہوں نے چار ماہ سے کوئی بیان تک نہیں دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل سے استفسار کیا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو پہلی بار کب گرفتار کیا گیا تھا؟ اس پر وکیل نے جواب دیا کہ یکم جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جسٹس طارق محمود نے کہا کہ تو پرویز الہٰی 3 ماہ سے زائد عرصے سےحراست میں ہیں۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ادھر پرویزالٰہی بازیابی اور توہین عدالت کیس میں سیشن جج اٹک نے لاہور ہائی کورٹ میں جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا کہ پرویزالٰہی اٹک جیل میں موجود نہیں، وہ اسلام آباد میں ہیں، پولیس لائنز اسلام آباد کو سب جیل قرار دیکر پرویز الٰہی کو وہیں رکھا ہوا ہے۔

چیف جسٹس امیر بھٹی نے قیصرہ الٰہی کی درخواستوں کو مارکنگ کردی جس کے بعد جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پرویز الٰہی کی بازیابی اور توہین عدالت کیس پر سماعت کی۔

پرویز الٰہی بازیابی اور توہین عدالت کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عدالت نے کہا کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری غیر قانونی قرار ہوگئی، تاہم یہ معاملہ کیسے اسلام آباد کی درائرہ اختیار میں جاسکتا ہے، لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد پولیس اور چیف کمشنر اسلام آباد کو کل پرویز االٰہی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پرویزالہیٰ کو آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں توہین عدالت اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب نیب نے یکم ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ کا پرویز الہیٰ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم چیلنج کردیا ہے۔

گزشتہ روز لاہور ہائ یکورٹ میں پرویزالہٰی کی بازیابی کا کیس منگل یعنی آج کی کازلسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔

Advertisement
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • 20 گھنٹے قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

  • 20 منٹ قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 20 گھنٹے قبل
امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

  • 3 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 3 دن قبل
Advertisement