مالی سال 2023 میں اٹلی سے درآمدات پر526.93 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا


اسلام آباد: اٹلی کو پاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال 2023 میں اٹلی کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوںپر6 فیصدکی نمو جبکہ اٹلی سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر46 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو1.151ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2022 کے مقابلہ میں 6 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2022 میں اٹلی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.087 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو96.27 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوجون میں 98.601 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جولائی میں 105.30 ملین ڈالرتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2023 میں اٹلی سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر46 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی سال 2023 میں اٹلی سے درآمدات پر526.93 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جومالی سال 2022 میں 770.43 ملین ڈالرتھا۔ جولائی میں اٹلی سے درآمدات کاحجم 33.90 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجون میں 32.12 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 72.41 ملین ڈالرتھا۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 5 گھنٹے قبل







