لاہور : مریم نواز کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت کا شہباز شریف کو ایئرپورٹ پر روکنا قابل مذمت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویئر پر مریم نوز کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کا شہباز شریف کو ایئرپورٹ پر روکنا قابل مذمت ہے ۔شہباز شریف کو روک کرعدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی۔یہ ظاہر کرتا ہے کہ سیلیکٹڈ شہباز شریف سے کتنے خوفزدہ ہیں۔
Highly condemnable how jaali government has brazenly violated court order by stopping @CMShehbaz at the airport today. Shows how scared selected is of him.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 8, 2021
یاد رہے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنما شہبازشریف کو علاج کی غرض سے 8ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی تھی ۔ عدالتی حکم کے باوجود مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج لندن روانہ نہ ہوسکے ، ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام کا شہباز شریف سے کہنا تھا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں اور سسٹم میں کلیئرنس جاری نہیں ہوئی جس کے بعد نجی ایئر لائن نے شہباز شریف کو آف لوڈ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے حکام سے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا آرڈر ہے، ون ٹائم ٹریول کی اجازت دی ہے۔ لیگی رہنما عطا تارڑ نے ایئرپورٹ حکام کو معاملے سے آگاہ کیا، عطا تارڑ نے حکام کو عدالتی حکمنامہ پڑھ کر بھی سنایا۔
شہباز شریف ایئرپورٹ سے واپس گھر کے لیے روانہ ہوگئے، جبکہ قطر جانے والی غیرملکی پرواز اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی ۔
ذرائع کے مطابق شہبازشریف ایف آئی اے کی جانب سے روکے جانے پر جلد اپنا موقف دیں گے، شہبازشریف کا اس حوالے سے شام کو پریس کانفرنس کرنے کا بھی امکان ہے جبکہ نون لیگ شہباز شریف کی روانگی روکنے پر لاہور ہائیکورٹ سے دوبارہ رجوع کرے گی۔
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 17 گھنٹے قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- 2 دن قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 16 گھنٹے قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 15 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- 2 دن قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 دن قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 16 گھنٹے قبل








