اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کا خطرہ پہلے سے کہیں زیادہ ہے جو ہمارے دروازوں پر دستک دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کورونا سےبچاؤ کے لیے احتیاط کی ضرورت ہے ، ملک کو متحد رہنے کی ضرورت ہےکورونا کی پہلی لہر میں جو حاصل کیا وہ دوبارہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلی لہر کے دوران جو کیا اسے دنیا نے سراہا ہے ، انشاء اللہ کورونا کے خلاف دوبارہ مل کر کامیابی حاصل کریں گے۔
The need for caution is clear. The danger is higher than ever and knocking at our doors. Need the country to unite in response and achieve once again what we achieved in the first wave, for which we received global praise. Inshallah we will do it again, together
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 8, 2021
اسد عمر نے مزید کہا کہ خطےمیں کورونا کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، حتی کہ نیپال جیسے ملک میں روزانہ 7 ہزار کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ، نیپال میں کورونا سےاموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔الحمد للہ بروقت فیصلوں کے ذریعے ہم کورونا کے بدترین پھیلاؤ سے بچ گئے ۔
Even a small country like nepal saw an exponential rise in cases going up above 7,000 daily. Deaths also rose sharply. You can see the entire region is exploding with cases & deaths, in the latest covid wave. We have alhamdulillah been spared the worst by timely decisions pic.twitter.com/bbm75MzcV1
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 8, 2021
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید120افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار797ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 54ہزار 240ہو گئی ہے ۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 19 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 4 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 20 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل



