پاکستان
امام حسینؓ کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
جلوس کا راستہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کلیئر کرے گا اور ڈرون کیمروں سے جلوس کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی
لاہور: نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کا چہلم آج (جمعرات) ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق امام حسین کے چہلم کے سلسلے میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت شہروں میں روایتی جلوس اور دعائیں نکالی جائیں گی۔ متعلقہ حکام کی جانب سے سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔
کراچی میں حضرت حسین چہلم کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس کے گزرنے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، ان کے ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کی مدد سے جلوس کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔
دوسری جانب چہلم کے موقع پر شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جلوس کے دوران ہیلی کاپٹر اڑانے پر پابندی ہوگی۔
اس کے علاوہ کراچی میں جلوس کے بعد لوگوں کو متبادل راستوں پر روانہ کیا جائے گا۔ گرو مندر سے ہر قسم کی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گرو مندر سے ٹریفک کو بہادری راجنگ روڈ، سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک کراچی کے ترجمان کے مطابق انکل سریا چوک کو جوبلی یا نشتر روڈ سے ٹریفک کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک کو لسبیلہ چوک سے گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا، لیاقت آباد سے آنے والی ٹریفک کو تین ہٹی چوک سے جیل روڈ جانے کی اجازت ہوگی۔
ترجمان کے مطابق سٹیڈیم روڈ سے آنے والی ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ وہ کشمیر روڈ اور سوسائٹی سگنل کے راستے شاہراہ قائدین جا سکیں گے۔
دنیا
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
خالدہ ضیاء کو حسینہ واجد نے 2018 میں کرپشن کے الزام میں قید کیا تھا
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء 6 سال کی قید و بند اور اذیتوں کے بعد منظر عام پر آ گئیں۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء نے گزشتہ روز مسلح افواج کی ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کا استقبال عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے کیا۔
اس موقع پرڈٓاکٹر محمد یونس کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں اور ہمارے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ آج بیگم خالدہ ضیاء یہاں موجود ہیں، تمام لوگ ان کی یہاں موجودگی کی وجہ سے بے حد خوش ہیں۔:
واضح رہے کہ خالدہ ضیاء کو حال ہی میں اقتدار سے الگ ہو کر بھارت فرار ہونے والی وزیر اعظم حسینہ واجد نے 2018 میں کرپشن کے الزام میں قید کیا تھا، تاہم حالیہ اگست میں طلبہ انقلاب کے نتیجے میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے 15سالہ آمرانہ دور کے خاتمے کے کچھ گھنٹوں بعد ان کو رہا کردیا گیا تھا۔
ٹیکنالوجی
بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہواہے
بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ڈالرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے، یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی کرپٹو ٹریڈنگ فرم کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔
تاجروں پرامید ہیں کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کرپٹو کرنسیوں کے لیے ایک دوستانہ ماحول فراہم کرے گی،ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ امریکہ کو ’دنیا کا کرپٹو دارالحکومت‘ بنائیں گے۔ جس سے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے نئی امید پیدا ہوئی ہے جبکہ ٹرمپ کے آنے سے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی کڑی نگرانی سے چھٹکارا مل جائے گا۔
واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر کے قریبی ساتھی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک بھی کرپٹو کرنسی کے حامی ہیں۔
خیال رہے کہ کرپٹو کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز بٹ کوائن کی قیمت 97 سے 99 ہزار ڈالر کے درمیان ٹریڈ کر رہی تھی، جس میں آج مزید اضافہ ہو گیا ہے،جبکہ کرپٹو مارکیٹ کی مجموعی قدر 3 ٹریلین ڈالر سے تجاوزکرگئی ہےجو ایک ریکارڈ سطح ہے، پاکستانی روپوں میں ایک بٹ کوائن کی قیمت تقریبا تین کروڑ پاکستانی روپوں کے برابر بنتی ہے۔
پاکستان
بابا گرونانک کے 555ویں جنم دن پراسٹیٹ بنک نے55 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا
جاری کے گئے 55 روپے کے یادگاری سکے میں 79 فیصد تانبہ ، 20 فیصد زنک اور ایک فیصد نکل شامل ہے
اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے سکھ مذہب کےبانی بابا گرونانک کے 555 ویں جنم دن کی مناسبت سے 55 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بابا گرونانک کے یوم پیدائش پرجاری کے گئے 55 روپے کے یادگاری سکے میں 79 فیصد تانبہ ، 20 فیصد زنک اور ایک فیصد نکل شامل ہے۔
جبکہ سکے کا قطر 30 ملی میٹر، وزن 13اعشاریہ 5 گرام ہے،سکہ کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔ ستارے اور ہلال کے اوپر سکّے کے کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ درج ہیں۔
جبکہ سکے پچھلے رخ پر وسط میں شری گرونانک دیو جی کی یادگار کی تصویر دی گئی ہے، یادگار کے اوپر ’’ 555th Birthday Celebrations ‘‘ اور یادگار کی عمارت کے نیچے ’’SRI GURU NANAK DEV JI ‘‘ تحریر ہے جبکہ سکے کے نچلے کنارے کے ساتھ ’’1469-2024‘‘ درج ہے جو ان کے یومِ پیدائش سے اب تک کی مدت کی عکاسی کرتا ہے۔
بابا گرونانک دیو جی سکھ مذہب کی روایت کے بانی ہیں جن کی پیدائش پاکستان کے موجودہ ضلع ننکانہ صاھب میں ہوئی،سکھ مت ایک عالمی مذہب ہے جس کے دنیا بھر میں لاکھوں پیروکار ہیں، اور اس کے مقدس ترین مقامات پاکستان میں واقع ہیں جہاں ہر سال ہزاروں سکھ یاتری ان کی زیارت کرنے آتے ہیں۔
یہ سکہ 22 نومبر 2024ء سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے تبادلہ کاؤنٹرز کے ذریعے جاری کیا جا رہا ہے۔
-
کھیل ایک دن پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
جرم ایک دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
دنیا ایک دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
دنیا ایک دن پہلے
روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان