ایشیا کپ سپر فور،بھارت نے پاکستان کو 228رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی، کوہلی پلیئر آف دی میچ قرار
بھارت کے 357 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 32 اوورز میں 128 رنز بنا پائی


کولمبو: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 228 رنز کےبڑے مارجن سے شکست دے دی، بھارت کے 357 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 32 اوورز میں 128 رنز بنا پائی، ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے شاندار سنچریاں سکور کیں، کلدیپ یادیو نے 25 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا،ویرات کوہلی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
پیر کو آر پریما داسا کرکٹ سٹیڈیم کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے بارش سے متاثرہ میچ کے ریزرو ڈے میں بھارت نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے، سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اپنی سنچریاں مکمل کیں۔ ویرات کوہلی نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 47 اور کے ایل راہول نے چھٹی سنچری مکمل کی، دونوں بیٹرز کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 233 رنز بنے۔
ویرات کوہلی نے 94 بالوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 122 اور راہول نے 2 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 106 بالوں پر 111 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی۔ اوپنرز کپتان روہت شرما نے56اورشبمان گل58رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارت کے 357 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 32 اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنا پائی، نسیم شاہ اور حارث رئوف انجری کے باعث بیٹنگ کے لئے نہ آئے،بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اوپنر فخر زمان نے 27 ، آغا سلمان اور افتخار احمد نے 23,23 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان بابراعظم ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 10 رنز پر پویلین لوٹ گئے، امام الحق 9، محمد رضوان 2، شاداب خان 6، فہیم اشرف 4 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
شاہین شاہ آفریدی 7 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، بھارت کی طرف سے سپنر کلدیپ یادیو نے 25 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، جسپریت بمرا، ہارڈک پانڈیا اور شاردل ٹھاکر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اس فتح کے بعد بھارتی ٹیم ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگئی ہے، سری لنکا دوسرے اور پاکستان ٹیم تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- a day ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 days ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 3 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 18 hours ago





