Advertisement

یوکرین میں مزدوروں کی بس پر روسی ڈرون حملہ، 15 کان کن جاں بحق

یوکرینی صدر زیلنسکی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے،رپورٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 2nd 2026, 5:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوکرین میں مزدوروں کی بس پر روسی ڈرون حملہ، 15 کان کن جاں بحق

کیف: یوکرین میں روس کی جانب سے ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے، تازہ وحملوں میںروس نے مزدوروں کو لے جانے والی ایک بس کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں پندرہ کان کن ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سےیوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب بس کان کنوں کو کام کے لیے لے جا رہی تھی۔

حکام کے مطابق حملے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہےکہ اسی علاقے میں واقع ایک اسپتال کو بھی روسی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث چھ افراد زخمی ہو گئے۔ اسپتال پر حملے کے بعد امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب اس واقعے پر یوکرینی صدر زیلنسکی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ شہریوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

حکام کے مطابق ڈرون حملوں کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Advertisement
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 4 دن قبل
Advertisement