Advertisement

لاہور میں بسنت فیسٹول:محکمہ صحت کی شہر کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات

ادویات، ڈرپس، ویکسین اور سرجیکل سامان کی دستیابی ہر صورت مکمل کی جائے جب کہ ممکنہ حادثات کے پیش نظر اسپتالوں میں بیڈز بھی مختص کیے جائیں،مراسلہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 2nd 2026, 5:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور میں بسنت فیسٹول:محکمہ صحت کی شہر کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میںپنجاب حکومت کی ہدایات پر بسنت فیسٹول بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔

اس حوالے سےکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےصوبائی محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے اسپتالوں کو چھ سے آٹھ فروری تک ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق لاہور کے 13 سرکاری اسپتال چھ سے آٹھ فروری تک ہائی الرٹ رہیں گے اور اسپتال انتظامیہ کو میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی مکمل موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادویات، ڈرپس، ویکسین اور سرجیکل سامان کی دستیابی ہر صورت مکمل کی جائے جب کہ بسنت کے دوران ممکنہ حادثات کے پیش نظر اسپتالوں میں بیڈز بھی مختص کیے جائیں۔

مراسلے میں محکمہ صحت نے بلڈ بیگز کی دستیابی یقینی بنانے اور خون عطیہ کرنے والے افراد کی فہرستیں تیار رکھنے کا حکم بھی دیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری مدد فراہم کی جا سکے،علاوہ ازاں اسپتالوں کو ایکسرے، الٹراساونڈ، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشین کو فنکنشل رکھنے کے علاوہ فعال موبائل اور ٹیلی فون کنکشن موجود رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

محکمہ صحت نے تمام متعلقہ اسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تیاریوں کا جامع پلان مرتب کرکے فوری طور پر محکمہ صحت کو جمع کروائیں۔

Advertisement
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 days ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 4 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
Advertisement