سیمی فائنل رائونڈ میں ہسپانوی ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کا مقابلہ اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر سے ہوگا


بیجنگ۔3اکتوبر (اے پی پی): چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔
ہسپانوی ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز ، روسی ٹینس کھلاڑی اور سیکنڈ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف ، اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر اور جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہسپانوی ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے ناروے کے حریف کھلاڑی کیسپر رڈ کو شکست دی
روسی ٹینس کھلاڑی اور سیکنڈ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف نے فرانسیسی حریف کھلاڑی یوگو ہمبرٹ کو شکست دی، اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے کوارٹر فائنل میچ میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کو مات دی اور جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف ٹاپ ایٹ میچ میں چلی کے ٹینس کھلاڑی نکولس جیری فلول کو ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں ہسپانوی ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کا مقابلہ اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر سے ہوگا، دوسرے سیمی فائنل میچ میں روسی ٹینس کھلاڑی اور سیکنڈ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف کا مقابلہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف سے ہوگا۔
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 2 دن قبل

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 3 دن قبل
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 3 دن قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 3 دن قبل
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 2 دن قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 2 دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- ایک دن قبل
رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
- 2 دن قبل

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 3 دن قبل



