Advertisement

ورلڈ کپ 2023:پاکستان کو دوسرے وارم اپ میچ میں بھی شکست

پاکستان کو جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم 47.4 اوورز میں 337 رنز ہی بنا سکی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 4th 2023, 3:24 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ورلڈ کپ 2023:پاکستان کو دوسرے وارم اپ میچ میں بھی شکست

بھارتی شہر حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے وارم اپ میچ میں  آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم 47.4 اوورز میں 337 رنز ہی بنا سکی۔

 مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 351 رنز بنائے۔آسٹریلیا کیجانب سے گلین میکسویل77 رنز بنائے، کیمرون گرین نے ناقابل شکست 50، ڈیوڈ وارنر اور جوش انگلس نے 48، 48 رنز کی باری کھیلی جبکہ مارنس لبوشین 40، مچل مارش 31 اور اسٹیو اسمتھ 27 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کے باؤلر  اسامہ میر نے 2، محمد وسیم، حارث روف، شاداب خان اور محمد نواز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement