Advertisement
تجارت

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر10 فیصد کی کمی ریکارڈ

جولائی سے ستمبرتک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے4.12 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10 فیصد کم ہے، اپٹما

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 4th 2023, 8:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں  سالانہ بنیادوں پر10 فیصد کی کمی ریکارڈ

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپٹما (آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے ستمبرتک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو4.12 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 4.59 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ستمبر2023 میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.35 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 12 فیصد کم ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.53 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اپٹما کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2023 سے لیکر ستمبر2023 تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات کاحجم 11.90 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18 فیصدکم ہے، گزشتہ سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات کاحجم 14.53 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Advertisement
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 2 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • ایک دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 9 گھنٹے قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 9 گھنٹے قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 2 دن قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • ایک دن قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 2 دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement