پی آئی اے کا پاکستان سے ٹورنٹو کے لیے فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، ترجمان پی آئی اے
ہینڈلنگ ایجنسی اور فیول کمپنی کے دو لاکھ ڈالر کے واجبات کی ادائیگی کر دی گئی ہے


اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی): پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا پاکستان سے ٹورنٹو کے لیے فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، اسلام آباد اور لاہور سے ٹورنٹو کے لیے دو طرفہ چار پروازیں ہفتہ وار روانہ ہوتی ہیں۔
بدھ کو کینیڈا فضائی آپریشن کے حوالے سے اپنے وضاحتی بیان میں انہوں نے ٹورنٹو میں پرواز روکے جانے کے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنٹو ائر پورٹ پر ہینڈلنگ ایجنسی کے ساتھ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ پرواز کی لاہور روانگی میں تاخیر ہوئی۔
پاکستان اور کینیڈا میں نظام الاوقات کے فرق کی وجہ سے ادائیگی میں تاخیر ہوگئی جس کی وجہ سے پرواز اپنے مقررہ وقت سے چار گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ ہینڈلنگ ایجنسی اور فیول کمپنی کے دو لاکھ ڈالر کے واجبات کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے میڈیا سے درخواست کی ہے ایسی خبروں کو نشر اور شائع کرنے سے پہلے ادارے سے رجوع کر لینا چاہئے تا کہ حقیقی صورتحال سے آگاہی ہو سکے۔ ایسی خبریں جہاں قومی ادارے کی ساکھ اور وقار کو نقصان پہنچاتی ہیں وہاں مسافروں کا اعتماد بھی متزلزل کرتی ہیں۔

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 12 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 10 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 12 گھنٹے قبل






