سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لئے اپنا نام باضابطہ طور پر پیش کرنے کا بھی اعلان کیا ہے


ریاض: سعودی عرب نے فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2034 کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ سعودی عرب سال 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے کا خواہاں ہے۔
سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لئے اپنا نام باضابطہ طور پر پیش کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، سعودی عرب کی افتتاحی بولی سے ملک میں عالمی سطح کے فٹ بال مقابلوں کی میزبانی کے بڑھتے ہوئے تجربے اور فیفا 2023 کلب ورلڈ کپ اور 2027 کے ایشین فٹ بال چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے شائقین کی میزبانی کا تجربہ حاصل ہو گا۔سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس حوالے سے کہا کہ میزبانی کا ارادہ اس امر کی واضح دلیل ہے کہ مملکت نے ہمیشہ دنیا میں امن و محبت کے پیغام کو پھیلایا ہے۔
ولی عہد کا کہنا تھا کہ امن وسلامتی کے پیغام کو پھیلانے کے لیے کھیل اس کے سب سے اہم اورنمایاں پہلوؤں میں سے ایک ہے کیونکہ اس کے ذریعے مختلف نسلوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو آپس میں ملنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا مملکت نے بہت سے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں سپورٹس شامل ہے۔
شہزادہ محمد کا کہنا تھا سعودی عرب اپنے شاندار ثقافتی ورثے، معاشی طاقت اور اپنے عوام کے عزائم کی بدولت بڑے ایونٹس کی میزبانی کے لیے ایک معروف مرکز اور بین الاقوامی منزل کے طور پر تیزی سے ابھرا ہے۔

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- ایک دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- ایک دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 6 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- ایک دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل




