Advertisement

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ (کل ) ہوگا

دوسرا میچ جنوبی افریقا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دن ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 6th 2023, 3:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ (کل ) ہوگا

نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے 13ویں ایدیشن میں (کل) ہفتہ کو د و میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جو صبح 10 بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ جنوبی افریقا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دن ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن بھارت میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

میگا ایونٹ میں (کل ) ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا پہلا میچ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا جو صبح دس بجے شروع ہوگا۔ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا اور سری لنکا کی ٹیمیں ارون جیٹلی سٹیڈیم، دہلی کے مقام میں آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ میچ دن ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ مردوں کے ون ڈے کرکٹ فارمیٹ کا عالمی ٹورنامنٹ ہر چار سال کے بعد کھیلا جاتا ہے۔ 2023 کے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف پنجہ آزمائی کریں گی، ٹورنامنٹ کا اختتام 19 نومبر کو ہوگا۔

میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی دس ٹیموں میں میزبان بھارت ،عالمی چیمپئن انگلینڈ، پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکاشامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ عالمی چیمپئن نے 2019 کے ورلڈ کپ فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔\932

Advertisement
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • 2 days ago
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • 13 hours ago
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 4 days ago
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 4 days ago
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 4 days ago
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 13 hours ago
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 3 days ago
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • 17 hours ago
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • a day ago
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 2 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 2 days ago
Advertisement