پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر3.25 فیصد کا اضافہ جبکہ درآمدات میں 21.32 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،اسٹیٹ بینک


مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے دوران مشرقی ایشیاء کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر3.25 فیصد کا اضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 21.32 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں چین ،جاپان، جنوبی کوریا اورمشرقی ایشیا کے دیگرممالک کو برآمدات سے ملک کو469.55 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.25 فیصدزیادہ ہےگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی ایشیا کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو454.76 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اگست میں مشرقی ایشیا کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کاحجم 262.48 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوجولائی میں 207.07 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 233.67 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں مشرقی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.740 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر21.32 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔مالی سال کے پہلے دوماہ میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر2.34 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.84 ارب ڈالرتھا۔
اگست میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے 1.123 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو جولائی میں 1.220 ارب ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 1.486 ارب ڈالرتھیں، مالی سال 2023 میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر11.74 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 4 گھنٹے قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 4 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- ایک دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 4 گھنٹے قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- ایک دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 9 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- ایک دن قبل








