اگست میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کاحجم 30.10 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا


اسلام آباد: ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو67.52 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو74.86 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا، اگست میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کاحجم 30.10 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔
جوجولائی میں 37.42 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 39.94 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023 میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو460.62 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں فٹ بالز کی برآمدات کاحجم 38.09 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔
جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 37.48 ملین ڈالرتھا، اسی طرح دستانوں کی برآمدات سے ملک کو11.29 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 12.82 ملین ڈالرتھا۔کھیلوں کے دیگرسامان کی برآمدات کاحجم 18.13 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 24.56 ملین ڈالرتھا۔

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 6 hours ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 6 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- a day ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 days ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 days ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- a day ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 11 hours ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 days ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 13 hours ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 6 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- a day ago








