نمیرا سلیم کو ورجن گیلیکٹک کی ویب سائٹ پر خلاباز نمبر 019 کا نام دیا گیا ہے


2011میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازے جانے والی
پاکستان کی پہلی خلاباز خاتون نمیرا سلیم آج امریکی ریاست نیو میکسیکو سے خلا کے سفر پر روانہ ہوں گی۔
یہ پرواز پانچ اکتوبر کو روانہ ہونا تھی مگر کمپنی نے اعلان کیا کہ خلائی جہاز کی دیکھ بھال کی وجہ سے ایک دن کی تاخیر کے بعد چھ اکتوبر کو مشن خلائی سفر پر روانہ ہو گا۔
Launch update: The #Galactic04 spaceflight will now take place on the second day of our flight window – Friday, October 6 to give our team an additional day to complete vehicle prep and checks. We look forward to taking to the skies in a few days!
— Virgin Galactic (@virgingalactic) October 1, 2023
2011 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازے جانے والی نمیرا سلیم نے 15 ستمبر کو اپنے ایکس اکاؤنٹ سے خلا کے سفر کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ’ستاروں تک پرواز‘ کے لیے تیار ہیں۔
اس خلائی مشن کو گیلیکٹک 04 کا نام دیا گیا ہے اور اس میں کرایہ ادا کر کے سفر کرنے والے تین خلاباز سفر کر رہے ہیں۔
ورجن گیلیکٹک کی ویب سائٹ پر نمرا سلیم کو خلاباز نمبر 019 کا نام دیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ اس پرواز میں دو اور پرائیویٹ خلاباز بھی موجود ہوں گے جن کا تعلق امریکہ اور برطانیہ سے ہے۔ ان کے علاوہ عملے کے تین ارکان بھی مشن کا حصہ ہوں گے۔
L-1: Remove Before Spaceflight #Galactic04 pic.twitter.com/PsFDrCedmo
— Virgin Galactic (@virgingalactic) October 6, 2023
نمیرا نے اس خلائی پرواز کا ٹکٹ تقریباً 17 برس قبل دو لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔
ورجن گلیکٹک نے جون 2023 کے آخر میں پہلی کمرشل پرواز خلا تک لے جانے میں کامیابی حاصل کی تھی، مگر اس پرواز میں عام سیاح سوار نہیں تھے بلکہ اٹلی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو خلا میں لے جایا گیا تھا۔
بعد ازاں اگست میں اس کمپنی نے سیاحوں کے لیے پہلی خلائی پرواز کو خلا میں روانہ کیا تھا، جبکہ ستمبر میں بھی ایک پرواز سیاحوں کو خلا میں لے کر گئی۔ اس کمپنی کے آئندہ مشن میں نمیرا سلیم بھی موجود ہوں گی۔یہ اس کمپنی کی مجموعی طور پر چوتھی کمرشل خلائی پرواز ہو گی۔
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
- 44 منٹ قبل
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

اسلامی دنیا میں نئی پراکسی وار:سعودی عرب کا یمنی بندرگاہ پر کھڑے اماراتی جہازوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل
نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا
- 41 منٹ قبل

دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی
- ایک دن قبل

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو کتنے کی ہو گئی؟
- ایک گھنٹہ قبل

رواں سال پاکستانیوں نے سب سے زیادہ گوگل پر کس کو سرچ کیا؟ رپورٹ جاری
- ایک دن قبل
پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک گھنٹہ قبل

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا
- ایک دن قبل
چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ وطالبات کا پاک فوج کے زیرِ اہتمام معلوماتی دور
- 2 گھنٹے قبل

جے یو آئی کے سینئررہنما انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت
- ایک دن قبل









