سعود شکیل اور رضوان 68،68 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کرنمایاں رہے


ورلڈکپ 2023 میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف دے دیا۔
ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور امام الحق نے اوپننگ کی۔قومی ٹیم نے شروعات میں مایوس کُن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
2️⃣8️⃣6️⃣ on the board ?@76Shadabkhan and @mnawaz94 with important contributions towards the end after 6️⃣8️⃣ each from @saudshak and @iMRizwanPak ?#PAKvNED | #DattKePakistani | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/WwypcIlfsI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 6, 2023
اوپننگ بلے باز فخر زمان 12 اور امام الحق 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے نمبر پر آنے والے کپتان بابر اعظم بھی ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل اور محمد رضوان نے پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن اپ کو سنبھالا۔ دونون بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کرکے 100 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ اس طرح پاکستان کا مجموعی اسکور 160 تک جاپہنچا۔
سعود شکیل اور رضوان 68،68 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، نواز 39 اور شاداب 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
نیدرلینڈز کے بس دی لیدے نے چار جب کہ ایکرمین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
قومی ٹیم کے ورلڈکپ سفر کا آغاز جیت کی صورت میں ہوا تو پاکستان ورلڈکپ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آجائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 13 hours ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 days ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 18 hours ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 days ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 13 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 days ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 20 hours ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 13 hours ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 days ago




