نرگس محمدی کو ایران میں خواتین کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے پر امن کا نوبل انعام دیا گی


امن کے نوبل انعام کا اعلان کر دیا گیا ہے جو ایران سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن نرگس محمدی نے جیتا ہے۔
امن کا نوبل انعام ایران کی سماجی کارکن نرگس محمدی کے نام رہا۔ نرگس محمدی کو ایران میں خواتین کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے پر امن کا نوبل انعام دیا گیا ہے۔ نرگس محمدی اس وقت انرانی جیل میں قید ہیں۔ ایران کے انسانی حقوق کے سرکردہ کارکناں میں سے ایک نرگس محمدی نے خواتین کے حقوق اور سزائے موت کے خاتمے کے لیے مہم چلائی ہے۔
محمدی کو آزادی کی مجاہدہ کے طور پر سراہتے ہوئے ناروے کی نوبیل کمیٹی کی سربراہ نے اپنی تقریر کا آغاز فارسی میں زن، زندگی، آزادی کے الفاظ کہہ کر کیا - جو ایرانی حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کے نعروں میں سے ایک ہے۔
BREAKING NEWS
— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 6, 2023
The Norwegian Nobel Committee has decided to award the 2023 #NobelPeacePrize to Narges Mohammadi for her fight against the oppression of women in Iran and her fight to promote human rights and freedom for all.#NobelPrize pic.twitter.com/2fyzoYkHyf
بیرٹ ریس اینڈرسن نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ناروے کی نوبیل کمیٹی نے 2023 کا امن کا نوبیل انعام نرگس محمدی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے جو ایران میں خواتین کے ساتھ ہونے والے جبر کے خلاف اور سب کے لیے انسانی حقوق اور آزادی کے فروغ کے لیے ان کی جدوجہد کے لیے ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم فرنٹ لائن ڈیفنڈرز کے مطابق محمدی اس وقت تہران کی ایون جیل میں تقریباً 12 سال قید کی متعدد سزائیں کاٹ رہی ہیں۔ یہ ان کئی سزاؤں میں سے ایک ہے جس کی بنا پر وہ سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ ان پر لگائے گئے الزامات میں ریاست کے خلاف پروپیگنڈہ پھیلانا بھی شامل ہے۔
نرگس محمدی 2003 کی نوبیل امن انعام یافتہ شیریں عبادی کی زیرِ قیادت ایک غیر سرکاری تنظیم ڈیفنڈرز آف ہیومن رائٹس سینٹر کی نائب سربراہ ہیں۔
نرگس محمدی 122 سال پرانا انعام جیتنے والی 19 ویں خاتون ہیں اور فلپائن کی ماریہ ریسا جنہوں نے 2021 میں روس کے دمتری موراتوف کے ساتھ مشترکہ طور پر یہ ایوارڈ جیتا تھا، ان کے بعد انعام جیتنے والی پہلی خاتون ہیں۔
11 ملین سویڈش کراؤن یا تقریباً 1 ملین ڈالر کی مالیت کا حامل نوبیل امن انعام 10 دسمبر کو اوسلو میں سویڈن کے صنعت کار الفریڈ نوبل کی برسی کے موقع پر پیش کیا جائے گا جنہوں نے اپنی 1895 کی وصیت میں ایوارڈز کی بنیاد رکھی تھی۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 17 hours ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 hours ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 days ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 12 hours ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 11 hours ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 11 hours ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 days ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 days ago



