Advertisement

اے این ایف نے 9کامیاب کارروائیوں میں 212 کلو گرام منشیات برآمد کر لی

اے این ایف کے مطابق ایم ون موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 76.8 کلو گرام چرس اور 40.7 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اکتوبر 6 2023، 10:31 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اے این ایف نے 9کامیاب  کارروائیوں میں 212 کلو گرام منشیات برآمد کر لی

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں نو کارروائیوں کے دوران 212 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایم ون موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 76.8 کلو گرام چرس اور 40.7 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔ کارروائی کے دوران اسلام آباد کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

بحریہ ٹاؤن فیز 1 میں ایک اور کارروائی میں اے این ایف نے گاڑی میں جا رہے ایک رہائشی سے 100 گرام کوکین برآمد کر لی۔ ملزمان کی گرفتاری پر مزید دو سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

تیسری کارروائی جی ٹی روڈ گجرات پر ایک کار میں چھپائی گئی 2.3 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ آپریشن کے دوران نوشہرہ اور سوات کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ چوتھی کارروائی میں سیالکوٹ یونیورسٹی کے قریب رہائشی سے 200 گرام آئس منشیات برآمد کر لی گئی۔ فلائٹ نمبر PA-812 سے شارجہ جانے والے جنوبی وزیرستان کے رہائشی ملزم کو ملتان ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔  جوتوں میں چھپائی گئی 115 گرام چرس اور اخروٹ کے خول برآمد ہوئے۔

حیات آباد میں کورئیر آفس کے پارسل سے 240 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں۔ برآمد ہونے والی گولیاں جوسر بلینڈر میں چھپا کر ملتان سمگل کی جا رہی تھیں۔ بلوچستان کے علاقے پسنی میں ایک گاڑی اور مکان سے پانچ کلو چرس چھ کلو آئس اور 80 کلو کرسٹل برآمد کر لیے گئے۔ تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
اسلامی دنیا میں نئی پراکسی وار:سعودی عرب کا یمنی بندرگاہ پر کھڑے اماراتی جہازوں پر فضائی حملے

اسلامی دنیا میں نئی پراکسی وار:سعودی عرب کا یمنی بندرگاہ پر کھڑے اماراتی جہازوں پر فضائی حملے

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال

  • ایک دن قبل
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو کتنے کی ہو گئی؟

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو کتنے کی ہو گئی؟

  • 12 گھنٹے قبل
جے یو آئی کے سینئررہنما انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت

جے یو آئی کے سینئررہنما انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت

  • ایک دن قبل
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

  • 12 گھنٹے قبل
جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی

جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی

  • 10 گھنٹے قبل
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ وطالبات کا پاک فوج کے زیرِ اہتمام معلوماتی دور

چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ وطالبات کا پاک فوج کے زیرِ اہتمام معلوماتی دور

  • 13 گھنٹے قبل
لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا

لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی

دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی

  • 2 دن قبل
پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 12 گھنٹے قبل
نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement