مہاراشٹر حکومت نے شاہ رخ خان کو Y+ زمرہ کی سیکورٹی فراہم کردی


ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان کو ان کی حالیہ فلموں ’جوان‘ اور ’پٹھان‘ کی کامیابی کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، جس کے باعث سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ نے رواں سال دو سپر ہٹ فلمیں پٹھان اور جوان دیں جس کے بعد نامعلوم افراد مسلسل سپر اسٹار کو جان سے مارنے کے دھمکی آمیز پیغامات بھیج رہے ہیں۔
مہاراشٹر حکومت نے شاہ رخ خان کو Y+ زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کی ویری امپورٹنٹ پرسن (وی آئی پی) سیکیورٹی یونٹ ہر وقت شاہ رخ کے ساتھ رہے گا۔ اس سیکورٹی یونٹ میں چھ ذاتی سیکورٹی افسران اور پانچ مسلح گارڈز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ممبئی میں شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ ممبئی پولیس کے چار اہلکار اداکار کے گھر پر 24 گھنٹے پہرے میں رہیں گے۔
اس سے قبل شاہ رخ کے ساتھ دو مسلح گارڈز بھی تھے۔ شاہ رخ کے علاوہ اداکار سلمان خان کو بھی وائی پلس سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ یہ سال شاہ رخ خان کے لیے بہت خوش قسمت ثابت ہوا۔ چند ماہ قبل ریلیز ہونے والی یش راج فلمز کی پٹھان نے پوری دنیا میں کامیابی سے بزنس کیا ہے اور مجموعی طور پر 10.5 ارب روپے کا بزنس کیا ہے جب کہ فلم جوان اب تک پوری دنیا میں 10.9 ارب روپے کا بزنس کر چکی ہے۔ دنیا

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل



