Advertisement
پاکستان

عالمی امن برقراررکھنے کے لیے مظلوم کا ساتھ دینا ہوگا ،مشعال ملک

انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کئی دہائیوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن کیا صرف باتوں سے ہم کچھ نتیجہ نکال پائیں گے اس کا جواب نہیں ہوگا اس کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 11th 2023, 11:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی امن برقراررکھنے کے لیے مظلوم کا ساتھ دینا ہوگا ،مشعال ملک

وزیر اعظم کی مشیر برائے انسانی حقوق اور بہبود خواتین مشال حسین ملک نے کہا کہ انسانی جان سے قیمتی کوئی چیز نہیں اور نہ امن کا مطلب پسپائی یا دستبراری ہے لہٰذا دنیا اس وقت جن حالات کا شکار ہے اس میں سب کو دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہو گا ،عالمی امن کے لیے مظلوم کا ساتھ اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہوگا۔

وہ بدھ کو جی سی یونیورسٹی نیو کیمپس فیصل آباد میں پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے لیے امن کو فروغ دے کر یکجہتی پیدا کرنے کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی شرح 54 فیصد ہے اس لیے تمام اداروں کو خواتین کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے چاہئیں اوررنگ و نسل،امیر و غریب کے درمیان کوئی تفریق نہیں ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ باصلاحیت لوگوں کو آگے آنا چاہئے کیونکہ جب باصلاحیت لوگ آگے آئیں گے تو ترقی کی منازل کے زینے طے ہوتے جائیں گے۔

انہوں نے فلسطین اور غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو مل کرعالمی قوانین کی بالا دستی کے لیے کام کرنا ہوگا۔ مشال ملک نے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں اور فلسطین میں جو ہو رہا ہے اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی مذہب سے ہوں،ہمیں انسانیت کا سبق دینا،مذہبی آزادی کے حق میں آواز اٹھانا اور ہر کسی کو محبت و بھائی چارے کا سبق دینا چاہیے اور یہی وقت ہے کہ ہم اس کا سنجیدگی سے حل نکالیں۔

مشال ملک نے کہا کہ اس حوالے سے جامعہ کے طلبہ پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملکی اور عالمی سطح پر رائے عامہ ہموار کرنے میں اپنا کردار اداکریں۔اس موقع پر وائس چانسلرجی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے کہا کہ ہم پرامن مذہب کے پیروکار ہیں ، ہمیں یہ ثابت کرناہے کہ ہم پرامن لوگ اور دنیا میں بھی امن کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کئی دہائیوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن کیا صرف باتوں سے ہم کچھ نتیجہ نکال پائیں گے اس کا جواب نہیں ہوگا اس کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہم سے بعد میں آزادی حاصل کرنے والاملک ہے اور دنیا کی نظریں اس پرہیں اس لیے ہمیں بھی خود کو مستحکم کرنے کے لیے معاشی طور پر مضبوط ہونا ہوگا ۔اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Advertisement
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 2 days ago
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • a day ago
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 2 days ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 hours ago
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • 2 days ago
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 4 days ago
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 3 days ago
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • a day ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 2 days ago
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • 3 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • a day ago
Advertisement