Advertisement
پاکستان

نگران وفاقی کابینہ کا غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ

وفاقی کابینہ نے بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 12th 2023, 12:21 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران وفاقی کابینہ کا غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ

نگران وفاقی کابینہ نے غزہ میں اسرائیلی بمباری کے فوری خاتمے اور علاقے کا غیر قانونی محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ متاثرین تک عالمی امداد پہنچ سکے۔

یہ گفتگو  وزیراطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے آج شام اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کی گئی ۔

جس کا اجلاس آج وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدارت میں ہوا۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی۔کابینہ نے غزہ میں پانی اور غذاء کی قلت پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو یہ بھی ہدایت کی کہ صرف ضروری غیر ملکی دورے کریں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے جسٹس ریٹائرڈ سہیل ناصر کو قومی احتساب بیورو کا ڈپٹی چیئرمین اور سیداحتشام قادر شاہ کو پراسیکیوٹر جنرل تعینات کرنے کی بھی منظوری دی۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشاورتی کنسورشیم کی خدمات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Advertisement
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 4 days ago
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 20 hours ago
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 2 days ago
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • a day ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 2 days ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • an hour ago
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • 2 days ago
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • 20 hours ago
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 3 days ago
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 4 days ago
Advertisement