نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژے ڈونگ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی


نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور حکومت سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں کی تکمیل اور ان پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے چینی حکام کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژے ڈونگ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم میں آزمودہ تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے حامل منفرد تعلقات ہیں، دونوں ملک آئرن برادرز اور ایک دوسرے کے بااعتماد دوست ہیں۔ وزیراعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت اور وژن بالخصوص بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے دونوں ممالک کے درمیان معیشت، تجارت اور ٹیکنالوجیکل تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور حکومت سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں کی تکمیل اور ان پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے چینی حکام کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
چین کے سفیر کی وزیراعظم کے ساتھ پاکستان میں بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزیراعظم نے چینی سفیر کو سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 15 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 7 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 5 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 7 گھنٹے قبل




