Advertisement
تجارت

ہنڈائی سعودی عرب میں کار پلانٹ لگائے گا، معاہدے پر دستخط

توقع ہے کار پلانٹ 2026 میں پیداوار شروع ہوجائے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 23rd 2023, 2:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہنڈائی سعودی عرب میں کار پلانٹ لگائے گا، معاہدے پر دستخط

ریاض: سعودی عرب میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور ہنڈائی موٹر کمپنی نے 500 ملین ڈالر مالیت کا خود کار پلانٹ لگانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

سعودی خبررساں ادارے کےمطابق پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ فنڈ کے جوائنٹ وینچر میں 70 فیصد شیئرز ہوں گے جبکہ باقی شیئرز کورین کمپنی کے پاس ہوں گے۔

اس مشترکہ منصوبے کا مقصد ہر سال پچاس ہزار گاڑیاں تیار کرنا ہے جس میں الیکڑک گاڑیاں شامل ہیں۔ پلانٹ کے سنگ بنیاد کی منصوبہ بندی 2024 کےلیے کی گئی ہے۔ توقع ہے کار پلانٹ 2026 میں پیداوار شروع ہوجائے گی۔ سعودی کورین انویسٹمنٹ فورم کے دوران سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے درمیان 52 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

گاڑیوں، ریئل سٹیٹ ڈیولپمنٹ، کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے، تجدد پذیر توانائی، سیاحت، سپلائی چین اور ٹیکنالوجی وغیرہ کے شعبے میں فریقین ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

Advertisement
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • ایک دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 7 گھنٹے قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • ایک دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • ایک دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • ایک دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • ایک گھنٹہ قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • ایک دن قبل
Advertisement