غزہ : اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کر دی، غزہ میں صیہونی فورسز کے تازہ حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 113 تک پہنچ گئی جن میں31 بچے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عید کی رات غزہ پر ہونے والی اسرائیلی بمباری میں فلسطینی خاتون اور اس کے تین بچے شہید ہوئے ، غزہ پر عید کے روز اسرائیلی بمباری سے 580 فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔ اسرائیل کے اندر اسرائیلی شہریوں اور فلسطینیوں کے درمیان بھی جھڑپیں اور ہاتھاپائی شروع ہوگئی ۔ اسرائیل نے غزہ بارڈر پر ٹینک اور ہزاروں فوجی تعینات کردیئے، اسرائیل کی فوج نے غزہ میں زمینی دستے بھیج کر حملہ کرنے کے اپنے ہی بیان کو دو گھنٹے بعد واپس لے لیا۔ اسرائیلی فوج نے بھی غزہ میں زمینی آپریشن کےآغاز کی تردید کردی۔ الجزیرہ رپورٹ کے مطابق غزہ باڈر پر ٹینک اور آرٹلری موجود لیکن ابھی زمینی حملے کی تیاری مکمل نہیں ہے ۔
اسرائیلی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، بلڈنگز ملبے کا ڈھیر بن گئیں، ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے۔ غزہ کے شمال مشرقی علاقوں میں اسرائیلی حملوں کے پیش نظر شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی۔
غزہ سے اسرائیل پر سیکڑوں راکٹ برسائے گئے، جنوبی لبنان سے بھی اسرائیل کے اندر تین راکٹ حملے کیے گئے ۔ امریکا نے اسرائیلی حملوں کیخلاف آج ہونیوالا سلامتی کونسل کااجلاس رکوا دیا۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ معاملے کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، فلسطین اسرائیل تنازع پر سلامتی کونسل کااجلاس اگلے ہفتے ہوگا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل کی جانب سے رہائشی علاقوں پر حملے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل سے غیر قانونی طاقت کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب لیگ کے سربراہ نے غزہ پراسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔عرب لیگ نے اسرائیل کو غزہ میں "بلا اشتعال اور غیر ذمہ دارانہ" حملوں کاذمہ دارٹھہرایا۔

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 8 hours ago

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 6 hours ago

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 8 hours ago

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 7 hours ago

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 8 hours ago

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 7 hours ago

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 7 hours ago

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 10 hours ago

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 4 hours ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 8 hours ago

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 8 hours ago
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 7 hours ago