Advertisement

انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر ٹوٹنہام ہاٹ پور پہلے نمبر پربراجمان

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 2nd 2023, 5:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر ٹوٹنہام ہاٹ پور پہلے نمبر پربراجمان

لندن: انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم ٹیبل پر 26 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔آرسنل اور دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیموں کے 24،24 پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیمیں اب تک 10،10 میچز کھیل چکی ہیں۔ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم 10 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے وہ 8 میں کامیاب رہی اور دو میچز میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم کی ٹیم سب سے زیادہ 26 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

آرسنل اور دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیموں کے 24،24 پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ لیور پول کی ٹیم 7 میچز جیت چکی ہے اور وہ 23 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔ آسٹن ولا کی ٹیم 22 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے،نیو کیسل یونائیٹڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں 17،17 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 15 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ویسٹ ہیم کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے جبکہ برینٹ فورڈ کی ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

Advertisement
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement