"میری آنکھوں میں آنسوآجاتے ہیں جب۔۔!کپتان جیل میں رہ کربھی آسائشوں میں ہے"محمدعلی دُرانی کی گفتگو
528 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے
-
پی ٹی آئی سے بڑا استعفیٰ۔۔! #gnn #news #breaking #pti #resignation #sanianishtar #latest #update
-
LIVE | Governor KP Important Media Talk | GNN
-
LIVE | CM Punjab Maryam Nawaz Important Speech At Occasion Of Diwali | GNN
-
خان کے ستارے گردش میں!ایک اور مشکل آن پڑی #gnn #news #breaking #imrankhan #pti #latest #update
پاکستان
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری
اسپیشل جج سینٹرل نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت مسترد کر دی تھی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ، بانی پی ٹی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر پیش ہوئے۔
عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔
واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت مسترد کر دی تھی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
دنیا
مقبوضہ کشمیر میں فوج کی بھاری تعداد میں موجودگی، طلبا کی تعلیم بُری طرح متاثر
بھارتی فوجی طلبا کیلیے تعلیم کا حصول آسان بنانے کے بجائے انہیں ہراساں اور تذلیل کرتے ہیں
بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں فوج کی بھاری تعداد میں موجودگی سے طلبا کی تعلیم بُری طرح متاثر ہونے لگی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی طلبا کیلیے تعلیم کا حصول آسان بنانے کے بجائے انہیں ہراساں کرتے اور تذلیل کرتے ہیں جبکہ مقبوضہ علاقے میں فلاح عام ٹرسٹ کے زیرِ انتظام سینکڑوں اسکولوں پر پابندی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسکولوں میں مسلمان طلبا کو ہندو بجن گانے اور سوریہ نمسکار کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے، مودی حکومت کی تعلیمی پالیسی آر ایس ایس کے نظریے کی عکاس ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد میں ایک کشمیری کا رہائشی مکان قرق کیا گیا اور شہری جاوید احمد بٹ پر منشیات فروشی کا جھوٹا الزام عائد کیا گیا۔املاک کی قیمت 50 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے، ایجنسیز اور پولیس منشیات فروشی کے الزامات کی آڑ میں آزادی پسندوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
دنیا
امریکی صدارتی انتخابات میں ایک روز باقی ، ٹرمپ اور کاملا کی کامیابی کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری
کاملا مشی گن میں سرگرم جبکہ ٹرمپ کی پنسلوینیا، نارتھ کیرولائنا اور جارجیا میں دوڑ دھوپ جاری ہے
امریکی صدارتی انتخابات میں ایک روز باقی ، انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس اپنی کامیابی کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مختلف رائے شماریوں میں کاملا ہیرس ک ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے، دونوں امیدواروں کی توجہ پانسہ پلٹنے والی ریاستوں پر مرکوز ہے۔ کاملا ہیرس مشی گن میں سرگرم جبکہ ٹرمپ کی پنسلوینیا، نارتھ کیرولائنا اور جارجیا میں دوڑ دھوپ جاری ہے۔
صدارتی انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں، بیلٹ باکسز، پیپرز اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں پولنگ سینٹرز میں پہنچائی جا چکی ہیں، 24 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے، 7 کروڑ افراد نے پولنگ ڈے سے پہلے ہی ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر بڑا الزام عائد کردیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، وزیر اطلاعات
-
علاقائی 2 دن پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان