جی این این سوشل

تجارت

معاشی تجاویز پر عمل کرکے پاکستان آئی ایم ایف پروگرام سے نکل سکتا ہے، مشن چیف

2023 کے وسط میں پاکستان کی معیشت نے جو اتار چڑھاؤ اور بے یقینی دیکھی تھی اس کے بعد ملک میں معاشی استحکام آیا ہے، ناتھن پورٹ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معاشی تجاویز پر عمل کرکے پاکستان آئی ایم ایف پروگرام  سے نکل سکتا ہے، مشن چیف
معاشی تجاویز پر عمل کرکے پاکستان آئی ایم ایف پروگرام سے نکل سکتا ہے، مشن چیف

آئی ایم ایف کے مطابق اگر پاکستان ایمانداری سے معاشی تجاویز پر عمل کرے تو یہ اس کا آخری پروگرام ہو سکتا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا کہ 2023 کے وسط میں پاکستان کی معیشت نے جو اتار چڑھاؤ اور بے یقینی دیکھی تھی اس کے بعد ملک میں معاشی استحکام آیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اچھی بنیاد مل سکتی ہے اور اگر  پاکستان ایمانداری سے معاشی تجاویز پر عمل کرے تو یہ اس کا آخری پروگرام ہو سکتا ہے۔

آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے درپیش مخصوص مسائل کو مدنظر رکھا جاتا ہے اور ان کے حل بتائے جاتے ہیں، پاکستان کا موجودہ پروگرام بھی مختلف نہیں اور نہ ہی یہ زیادہ سخت ہے۔ 

ناتھن پورٹر نے اسپیشل اکنامک زونز کو خصوصی رعایتیں دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ  آئی ایم ایف کاروباری اداروں کے لیے مراعات کو معاشی اہداف کے لیے حصول میں مدد گار تصور نہیں کرتا۔ 

پاکستان

عمران خان کی 6 جبکہ ان کی اہلیہ کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی 6 جبکہ ان کی اہلیہ  کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ 

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل زاہد بشیر عدالت میں پیش ہوئے۔ 

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل  زاہد بشیر نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئےکہا کہ سینئر کونسل لاہور میں دیگر کیسز میں مصروف ہیں اور سلمان صفدر آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ 

بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمےمیں عبوری ضمانت میں 21 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

حکومت پنجاب نے لاہور میں بھی 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی

دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت پنجاب نے لاہور میں  بھی 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی

حکومت پنجاب نے لاہور میں 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ، صوبائی محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی، اس پابندی کا اطلاق جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک ہو گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے ، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ہے ، عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ یو اے کی کی میزبانی میں آج سے شروع

افتتاحی روز پاکستان اور سری لنکا شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم شام 6 بجے مدمقابل آئیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ یو اے کی کی میزبانی میں آج سے شروع

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ، چمچماتی ٹرافی کو حاصل کرنے کےلئے جنگ کا آغاز آج سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہو رہا ہے، 10 ٹیمیں ایک ٹرافی کیلئے مدمقابل آئیں گی، دنیا کی 150 بہترین خواتین کرکٹرز ایکشن میں ہوں گی۔

افتتاحی روز پاکستان اور سری لنکا شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم شام 6 بجے مدمقابل آئیں گی۔

18 روزہ ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، پاکستان کو گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔اسی طرح گروپ بی میں بنگلہ دیش، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے ٹورنامنٹ سے قبل اسکاٹ لینڈ اور بنگلادیش کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے اور دونوں میں ہی شکست ہوئی، البتہ پلیئرز ایونٹ میں بہتر کھیل کیلیے پْرعزم ہیں۔

گزشتہ روز بھی ویمنز ٹیم نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں دوپہر ایک سے سہہ پہر 4 بجے تک سخت گرمی میں ٹریننگ کی، اس میں دیگر کوچز نے بھی کھلاڑیوں کو آنے والے اہم ترین معرکوں کیلیے مشقیں کرائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll