ماضی میں جو ہوا اس کو بھول کر ساری توجہ الیکشن کی طرف ہونی چاہیے، وکیل تحریک انصاف
اگر پاکستان تحریک انصاف لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملی تو عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکٹائیں گے، بیرسٹر علی ظفر


بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ ماضی میں جو ہوا اس کو بھول کر ساری توجہ الیکشن کی طرف ہونی چاہیے، جتنی تاخیر ہونا تھی ہو چکی اب ختمی تاریخ آ چکی ہےجس سے کوئی پیچھے نہیں ہو سکے گا۔ جب نئی اسمبلی بنے گی تو آئینی ترمیم کے ذریعے الیکشن میں تاخیر کے تمام راستے بند کرے۔
بیرسٹرعلی ظفر نےسپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے کسی بھی قسم کی کنفوثن بھی دور کر دی ہے،الیکشن کسی قسم کی تاخیر کا شکار نہیں ہو گا،کل چیف الیکشنز نے صدر سے ملاقات میں انتخابات کی تاریخ تہہ کی،صوبائی اور نیشنل اسمبلی کے انتخابات ایک ہی تاریخ کو ہوں گے،عدالت نے تمام صوبوں کے کنسلٹنٹس کو بھی بلایا۔
علی ظفر نے کہا کہ اگر کسی نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی تو اسے قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،عدالت نے کہا کوئی میڈیا اب نہیں کہا گا کہ انتخابات کسی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئے،سب کی خواہش تھی کہ انتخابات وقت ہر ہوں،انتخابات وقت پر ہوںے کی کوشش صرف پی ٹی آئی اورسپریم کورٹ بار کونسل نے کی،سب کا کام ہے ان انتخابات کو صاف اور شفاف انتخابات بنائیں،مستقبل کی طرف دیکھیں اور پاسٹ کو بھول جائیں۔
سپریم کورٹ سےخوشخبری آگئی، پی ٹی آئی کے لئے بڑا دن!
— GNN (@gnnhdofficial) November 3, 2023
چیف جسٹس کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کے خلاف ایکشن؟
بیرسٹر علی ظفر نے عدالت سے نکلتے ہی خوشخبری سنا دی pic.twitter.com/WBD2iY0pR7
علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب آنے والے وقت میں اپنا کردار ادا کرے،امید ہے الیکشن کے بعد آنے والا پارلیمنٹ آئین میں ترامیم کرے گا اور قانون سازی کرے گا کہ اگر کوئی بھی ادارہ الیکشن میں تاخیر کرے گا تو اس کو آئینی طریقے سے سزا دی جائے گی،ضروری بات ہے جو غلطیاں کی وہ مستقبلِ میں نا دہرائیں،الیکشن کمیشن آنے والے وقت میں اپنا کردار ادا کرے، کسی کے خلاف ایکشن لینا پارلیمنٹ کا کام ہے،آنے والے پارلیمنٹ کے سامنے ہم نئے مسئلے رکھیں گے،ہم ماضی کے معاملے میں نہیں جانا چاہتے کہ کس نے الیکشن کروانے چاہے اور کس نے نہیں،اب الیکشن ہونے جا رہے ہیں تو ہمیں مستقبل دیکھنا ہے۔
علی ظفر نے مزید کہا کہ عوام اب اپنے ووٹ کا حق ادا کریں گے اور اپنی پسند کا پارلیمنٹ لے کر آئیں گے،پاکستان کے تمام مسائل کا حل الیکشن ہی تھا،قانون کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو بھی لیول پلے فیلڈ دینی چاہیے،اب ملک انتخابات کی راہ پر گامزن ہے،اگر پاکستان تحریک انصاف لیول پلے فیلڈ نہ ملی، انتخابی نشان کا کوئی مسئلہ ہوا، جلسے نہ کرنے دیئے گئے،یاں الیکشن نا لڑنےدیا گیااور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئی غیر قانونی غیر آئینی اقدام کیا تو عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکٹائیں گے۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 21 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 گھنٹے قبل


