تفریح

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ہی ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی

ڈاکٹر نے گولی نکال دی ہے اور ان کی حالت ٹھیک ہے، منیجر

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر اکتوبر 1 2024، 10:23 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ہی  ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور شیوسینا کے رہنما گووندا کو اپنے ہی لائسنس یافتہ ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد آج علی الصبح اسپتال لے جایا گیا۔

یہ واقعہ صبح تقریبا ساڑھے چار بجے اس وقت پیش آیا جب وہ باہر جانے سے پہلے ہتھیار رکھ رہے تھے۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق گووندا کو صبح ساڑھے پانچ بجے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سےمعلوم ہوا ہے کہ گولی ان کے گھٹنے میں لگی، جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

گووندا کے منیجر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے گولی نکال دی ہے اور ان کی حالت ٹھیک ہے۔