جی این این سوشل

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی پر حملے کو ایک سال بیت گیا لیکن اس کیس میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی، ترجمان پی ٹی آئی

چیف جسٹس صاحب سے استدعا ہے کہ وہ کیس کا خود نوٹس لیں تاکہ اس کے زمہ دار کیفر کردار تک پہنچ سکیں، علی محمد خان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیئرمین پی ٹی آئی پر حملے کو ایک سال  بیت گیا لیکن اس کیس میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی، ترجمان پی ٹی آئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور سابق وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر حملے کو ایک سال گزر چکا ہے لیکن اس کیس میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ حملہ ہوئے سال گزر گیا ہے اور ابھی تک اس کیس میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی نظر آرہی ہے الٹا عمران خان صاحب ہی پر مختلف سیاسی پرچوں میں گرفتاری ڈال کر انہیں پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ کوئی معمولی معاملہ نہیں تھا اس پر سنجیدگی سے پیش رفت کرنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت کی پی ڈی ایم کی حکومت تو آج جا چکی لیکن نہ انہوں اس پر کوئی پیش رفت کی اور نہ ہی موجودہ نگران حکومت سے کوئی خاص توقع ہے، اس لئے انصاف کی خاطر ساری نظریں سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس صاحب سے استدعا ہے کہ جہاں وہ اور اہم کیس لے رہے ہیں اس کیس سے اہم کیس فی زمانہ شاید ہی کوئی اور ہواس لئے وہ اس کیس کا خود نوٹس لیں تاکہ اس کے زمہ دار کیفر کردار تک پہنچ سکیں۔

تجارت

 ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے فی کلو اضافہ

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 243 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 86 روپے مہنگا ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے فی کلو اضافہ

 ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 243 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 86 روپے مہنگا ہوا ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 965 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی ہے، ستمبر میں گھریلو سلنڈر 2 ہزار 879 روپے 10 پیسے کا تھا، ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین اکتوبر کے لیے کیا گیا ہے

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

متحدہ عرب امارات کے صدرکا لبنان کیلئے ر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج کا اعلان

یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی جانب سے لبنان کو درپیش چیلنجز کے پس منظر میں اس کی حمایت کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

متحدہ عرب امارات کے صدرکا لبنان کیلئے ر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے لبنان کی عوام کو فوری طور پر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی جانب سے لبنان کو درپیش چیلنجز کے پس منظر میں اس کی حمایت کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جو لبنانی عوام کی مدد کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 177 پوائنٹس کی کمی

دوسری جانب  انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر  ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 277.64 روپے سے بڑھ کر 277.71 روپے پر بند ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 177 پوائنٹس کی کمی

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 177 پوائنٹس کی کمی سے 81 ہزار 114 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق دن بھر مجموعی طور پر 441 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 132 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 241 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 29 کروڑ 52 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔
سٹاک مارکیٹ میں 13 ارب 88 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 81,321 جبکہ کم ترین سطح 80,352 پوائنٹس رہی ۔  

دوسری جانب  انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر  ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 277.64 روپے سے بڑھ کر 277.71 روپے پر بند ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll