جی این این سوشل

علاقائی

شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی
شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی

 شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر پر 3 روسی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار6 افراد ہلاک اور 8 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم کا بتانا ہے کہ ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں پروازکے دوران آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر حادثہ تکنیکی وجوہات کے باعث پیش آیا۔

ماڑی پیٹرولیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کا علاقے میں سکیورٹی صورتحال یا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہیلی کاپٹر شیوا وزیرستان بلاک میں پرسنل ٹرانسپورٹیشن فراہم کر رہا تھا۔

تجارت

حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری میں کامیابی نہیں ہوئی، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ اگر بجلی کو سستا کرکے فراہم کیا جائے تو اس سے معیشت بہتر ہو گی، سردیوں میں بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف ملے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری میں کامیابی نہیں ہوئی، احسن اقبال

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری میں کامیابی نہیں ہوئی، کسی بھی قومی ادارے کو کوڑیوں کے بھاؤ نہیں بیچیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی ایئر انڈیا کی نیلامی 3 سے 4 مرتبہ کے بعد ہوئی، پی ٹی آئی حکومت کے جھوٹے پراپیگنڈے کے باعث پی آئی اے کی یہ حالت ہوئی، یورپ اور برطانیہ میں روٹس کھلیں گے تو پی آئی اے کی حالت بہتر ہو جائے گی ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ اگر بجلی کو سستا کرکے فراہم کیا جائے تو اس سے معیشت بہتر ہو گی، سردیوں میں بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ  سابق وزیر ہوا بازی کے ایک بیان کے باعث ہمیں اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا  کہ نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ ایک سیاسی فیصلہ تھا، جس کی سزاعوام اور پوراملک  بھگت رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے جو الاؤنسزبڑھائے گئے ہیں اس کا جواب وزیر قانون دیں گے، آئینی بینچ سپریم کورٹ کے ججز پر ہی مشتمل ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت برقرار

ملک میں 24 گرام  سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے کی سطح پربرقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت برقرار

 عالمی مارکیٹ سمیت  مقامی مارکیٹوں میں آج  سونے کی قیمت مستحکم رہی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں  ہفتہ کے روز 24 گرام سونے کی  فی تولہ  قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے کی سطح پربرقرار ہے۔

جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے کی سطح  پر برقرار رہی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ  میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے  2683 ڈالر کی پر برقرار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

پنجاب میں دھند اور سموگ نے مزید کونسے شہر اپنی لپیٹ میں لے لیے ؟

پنجاب کے 4 ڈویژنز لاہور، ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژنز سمیت دیگر حصوں میں میں سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش تفریحی اور کھیلوں کے مقامات پر شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں دھند اور سموگ نے  مزید کونسے شہر اپنی لپیٹ میں لے لیے ؟

 پنجاب میں دھند اور سموگ کا راج برقرار ہے اور لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جبکہ ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژنز میں تمام پارکس سمیت کھیلوں کے تمام مقامات 17 نومبر تک بند ہیں۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں فضائی آلودگی آج بھی تمام حدود پار کرگئی، ایئر کوالٹی انڈیکس صبح کے وقت 1260 رہا، لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف و پارکس کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 17 نومبر تک ہوگا۔

پنجاب کے 4 ڈویژنز لاہور، ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژنز سمیت دیگر حصوں میں میں سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش تفریحی اور کھیلوں کے مقامات پر شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
پنجاب میں موٹروے کے مختلف سیکشنز کو حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک بند کردی گئی، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے سیالکوٹ تک اور موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک بند کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک اور موٹروے ایم 5 ملتان سے سکھر تک ٹریفک کے لیے بند ہیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll