Advertisement

صدر پیوٹن نے جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے کی روسی توثیق منسوخ کر دی

اگر امریکہ نے جوہری تجربات کرنے کی کوشش کی تو روس کو جوابی اقدامات کرنا ہوں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر نومبر 4 2023، 4:39 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر پیوٹن نے جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے کی روسی توثیق منسوخ کر دی

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک قانون پر دستخط کر دیے ہیں جس میں (سی ٹی بی ٹی ) یعنی دھماکہ خیز جوہری تجربات پر جامع پابندی کے معاہدے کی روس کی جانب سے توثیق منسوخ کر دی گئی ہے۔

جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ ملکی پارلیمان نے روس کی جانب سے توثیق کو کالعدم قرار دینے کے حق میں ووٹ دیا تھا جو قبل ازاں صدر پیوٹن کی جانب سے اس سلسلے میں دیے گئے ایک بیان کے عین مطابق تھا۔ روس نے سنہ 2000 میں سی ٹی بی ٹی کی توثیق کی تھی۔روس نے امریکا کے ساتھ توازن برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تھا جس نے اس معاہدے کی توثیق نہیں کی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے حکام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر امریکہ نے جوہری تجربات کرنے کی کوشش کی تو روس کو جوابی اقدامات کرنا ہوں گے۔پیوٹن انتظامیہ نے بارہا مغربی ممالک کو خبردار کیا تھا کہ روسی فوج کو اپنی جوہری صلاحیتوں کو استعمال کرنے کی اجازت دینے میں کسی پس و پیش سے کام نہیں لیا جائے گا۔ پیوٹن انتظامیہ نے توثیق منسوخ کر کے اب عندیہ دے دیا ہے کہ وہ جوہری تجربات بھی دوبارہ شروع کر سکتی ہے۔

Advertisement
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 2 دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • ایک دن قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 5 دن قبل
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 2 دن قبل
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 2 دن قبل
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 5 دن قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 5 دن قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 19 گھنٹے قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 5 دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 5 دن قبل
Advertisement