جی این این سوشل

پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا

دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹننٹ جنرل محمد علی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا، تعیناتی کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی۔

دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹننٹ جنرل محمد علی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

تجارت

پی ایس ایکس میں کاروبار کا منفی آغاز مثبت رجحان میں تبدیل، ا10 ہزار پوائنٹس کی نفیساتی حد بھی عبور

1189 پوئنٹس کے اضافے کے بعد مارکیٹ میں 100 انڈیکس  ایک لاکھ 10 ہزار 243 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں کاروبار کا منفی آغاز مثبت رجحان میں تبدیل، ا10 ہزار پوائنٹس کی نفیساتی حد بھی عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز مثبت رجحان میں تبدیل ہو گیا ، دوسری طرف پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح سے نیچے آگیا تاہم کچھ دیر بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 1189 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

1189 پوئنٹس کے اضافے کے بعد مارکیٹ میں 100 انڈیکس  ایک لاکھ 10 ہزار 243 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 9 ہزار کی حد عبور کر لی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 7 پیسے کم ہو گئی ، جس کے بعد امریکی کرنسی 277 روپے 94 پیسے پر آ گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل روکنے سے متعلق درخواست خارج کر دی

عدالتی دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتے تو کمرہ عدالت چھوڑ دیں، جسٹس جمال مندو خیل کا وکیل سے مکالمہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل روکنے سے متعلق درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل روکنے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق درخواستوں کا فیصلہ ہونے تک مقدمہ نہ سنا جائے، عدالت نے ان سے استفسار کیا کہ کیا آئینی بینچ کو تسلیم کرتے ہیں؟۔ وکیل نے کہا کہ عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔

جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ عدالتی دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتے تو کمرہ عدالت چھوڑ دیں، جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل نے کہا کہ یہ آئینی بینچ جوڈیشل کمیشن نے نامزد کیا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کیا 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم ہو چکی ہے؟ جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ آپ کی طرف سے تاخیر ی حربے استعمال ہو رہے ہیں، ہر سماعت پر ایسی کوئی نہ کوئی درخواست آ جاتی ہے۔

جسٹس جمال مندو خیل نے وکیل حفیظ اللہ نیازی سے سوال کیا کہ کیا آپ کیس چلانا چاہتے ہیں ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں یہ کیس چلانا چاہتا ہوں۔ جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا جو لوگ جیلوں میں پڑے ہیں ان کا سوچیں، آپ کا تو اس کیس میں حق دعوی نہیں بنتا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ کا کوئی پیارا زیرِ حراست نہیں اس لیے تاخیر چاہتے ہیں، سپریم کورٹ آئینی ترمیم کے تحت ہی کام کر رہی ہے، جو بھی بنچ بن رہے ہیں نئی ترمیم کے تحت ہی بن رہے ہیں، آئینی ترمیم کا کیس بھی ترمیم کے تحت بننے والا بنچ ہی سنے گا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے درخواست خارج کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

واضح رہے اعتزاز احسن نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کا فیصلہ ہونے تک سماعت نہ کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ: پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں سے مزید 40 فلسطینی شہید

حملوں میں آکسیجن پمپس کو نقصان پہنچا اور ایمرجنسی میں ہونے والے آپریشن رُک گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ: پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں سے مزید 40 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحیشانہ بمباری جاری ہے ،گزشتہ روز بھی اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے  پنا ہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر  بمباری کی گئی ۔

غیر مل میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں مزید 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی بمباری سے کمال عدوان اسپتال میں بجلی کا نظام معطل ہوگیا، حملوں میں آکسیجن پمپس کو نقصان پہنچا اور ایمرجنسی میں ہونے والے آپریشن رُک گئے۔

دوسری جانب قطرنے ایک ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ غزہ میں  جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کی کوششوں کا آغاز کیا  ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 44 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ چالیس ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll