دنیا

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان

حسن نصراللہ کی نمازجنازہ اور تدفین کے روز لبنان میں سرکاری دفاتربند رہیں گے،نگران وزیراعظم نجیب میقاتی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Sep 29th 2024, 9:25 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

نگران وزیراعظم نجیب میقاتی کے مطابق لبنان میں سرکاری سطح پر 3 روزہ سوگ سوموار سے شروع ہو گا، حسن نصراللہ کی نمازجنازہ اور تدفین کے روز لبنان میں سرکاری دفاتربند رہیں گے۔

عرب  میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے ابھی حسن نصراللہ کی تدفین اورنمازجنازہ کے دن کا اعلان نہیں کیا۔

دوسری جانب حسن نصراللّٰہ کی شہادت پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ملک میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نصراللّٰہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اللّٰہ کی مدد سے آج بھی لبنان دشمن کو پشیمان کر دے گا۔