پاکستان
اسحاق ڈار (ن) لیگ کے الیکشن سیل کے چیئرمین مقرر
سینیٹر اسحاق ڈار پارلیمنٹ سے منظور شدہ الیکشن ایکٹ 2017 کو تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر سابق وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹر اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ (ن) کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جناب شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چئیرمن مقرر کر دیا ہے۔پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال @betterpakistan نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ سینیٹر اسحاق ڈار صاحب @MIshaqDar50 کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ (ن) کی… pic.twitter.com/RGHpw8MXjM
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 4, 2023
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی، انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔
سینیٹر اسحاق ڈار پارلیمنٹ سے منظور شدہ الیکشن ایکٹ 2017 کو تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔
کھیل
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات
اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، رکن سلیکشن کمیٹی بلال افضل اور عامر میر سمیت دیگر بھی موجود تھے
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات میں آئندہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ایونٹس پر تبادلہ خیال کیاگیا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے بورڈ حکام سے مستقبل میں پی سی بی کے اقدامات پر بھی بریفنگ لی۔
اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، رکن سلیکشن کمیٹی بلال افضل اور عامر میر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
دنیا
مشرق وسطی ٰ میں بڑھتی کشیدگی ، ایرانی سپریم لیڈر محفوظ مقام پر منتقل
ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران بھرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور حزب اللہ رہنماؤں پر حالیہ حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق تہران کے دو علاقائی عہدیداروں نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ ملک کے اندر ہی ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران لبنان کی حزب اللہ اور دیگر علاقائی گروپوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اسرائیل کے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو مارنے کے دعوے کے بعد اگلے قدم کا تعین کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے بیروت میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے تہہ خانوں میں حزب اللہ کا ہیڈ کوارٹر تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران بھرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
گزشہ روز بیروت میں اسرائیلی حملےکے فوراً بعد ایرانی سپریم لیڈر کی زیر صدارت سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق حکمت عملی زیر غور آئی۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور ان کی بیٹی زینب نصراللہ سمیت حزب اللہ کے کئی رہنما جاں بحق ہوگئے ہیں۔
دنیا
لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سینیئر رہنما نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر
حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے اور حزب اللہ نے ان کی شہادت کی تصدیق کی
لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سینیئر رہنما نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر کردیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم قاسم نئے سربراہ کے انتخاب تک حزب اللہ کے معاملات سنبھال لیں گے۔
عرب میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ منتخب کیے جانے کا قوی امکان ہے، ہاشم صفی الدین حسن نصراللہ شہید کے خالہ زاد بھائی اورداماد ہیں۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم قاسم حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کےمسلسل 3مرتبہ رکن رہ چکےہیں۔
یا د رہے کہ حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے اور حزب اللہ نے ان کی شہادت کی تصدیق کی۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی جلسہ، عدالت کی لاہور انتظامیہ کو 30 ستمبر تک درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کا قطری شہریوں کےلئے ویزا فری انٹری کا اعلان
-
جرم ایک دن پہلے
ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں 45 افراد کے خلاف مقدمہ درج
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا گیا ، پی ٹی آئی کا دعوی ٰ
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
آرمی چیف کی تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کیساتھ مل کر کام کرنےکی پیشکش
-
جرم ایک دن پہلے
ضلع کرم : زمینی تنازعے پر تصادم فرقہ وارانہ کشیدگی میں تبدیل، 46 افراد ہلاک
-
دنیا ایک دن پہلے
کینیڈیں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام