ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں اورجھوٹے بیانے کے خلاف صحافت کو سچائی کا ساتھ دینا ہوگا ، سرفراز بگٹی
وزیراعلٰی میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ سچائی اور نیک نیتی سے کی گئی معیاری رپورٹنگ سے صحافت کا معیار بھی برقرار رہتا ہے

وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں اورجھوٹے بیانے کے خلاف صحافت کو سچائی کا ساتھ دینا ہوگا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے خبروں کےعالمی دن پرپیغام میں کہا ہے کہ آج عالمی خبروں کا دن ‘سچائی کا انتخاب کریں’ کی تھیم سے منایا جارہا ہے، تحقیق اور سچائی پر مبنی معاشرتی اصلاح کے لئے بنائی گئی خبر نظام کی درستگی میں معاون ثابت ہوتی ہے۔\
میرسرفراز بگٹی، بلوچستان میں محدود مواصلاتی نظام اور خبر کی تحقیق میں صحافیوں کو دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے، سوشل میڈیا کے دورمیں روایتی صحافت کا ٹرینڈ بھی تبدیل ہوچکا ہے۔
وزیراعلٰی میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ سچائی اور نیک نیتی سے کی گئی معیاری رپورٹنگ سے صحافت کا معیار بھی برقرار رہتا ہے، مختلف خطوں اور پاکستان کے تمام صوبوں کے حالات یکسر مختلف ہیں۔
وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ بدلتے حالات میں بھی کسی خبر کی تصدیق اشد ضروری ہے، غیرمصدقہ اطلاعات پرمبنی خبریں معاشرے میں بے چینی مایوسی اور بگاڑ کا سبب بنتی ہیں، خبروں میں سچائی کی تصدیق صحافیوں کا عزم اور وطیرہ ہونا چاہئے۔

وزیر اعظم سے قطری وزیر تجارت و صنعت کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان
- 17 منٹ قبل

گوگل پر کن چیزوں کی تلاش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی ہدایات
- 15 گھنٹے قبل

غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ
- 15 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی
- 16 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ مصر، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر گفتگو
- 4 گھنٹے قبل

روس کا امریکا کو دو ٹوک جواب، کبھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، پیوٹن
- 4 گھنٹے قبل

26نومبر احتجاج، غیر حاضری پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک،تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم
- 21 منٹ قبل

ٹرمپ کا کینیڈا کےساتھ جاری تمام تجارتی مذاکرات فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا مشیات کے خلاف اعلان جنگ، جلد وینزویلا کے خلاف ممکنہ زمینی کارروائی کا عندیہ
- 2 گھنٹے قبل

ملتان سلطانز کے مالک کی ایک بار پھر پی ایس ایل مینجمنٹ پرشدید تنقید،پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور سعودی عرب سمیت 17 ممالک نے مغربی کنارے سے متعلق اسرائیلی پارلیمنٹ کا منصوبہ مسترد کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے
- 16 گھنٹے قبل









