تجارت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے اضافے سے پہلی بار 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں اضافے کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے فی تولہ نرخ میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت پہلی بار 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1285 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالرز اضافے کے بعد 2 ہزار 665 ڈالرز فی اونس ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔
دنیا
تمام باغی گروپوں کو چاہیے کہ ملکر شام میں اقتدار کی منتقلی کو شفاف بنائیں،انٹونی بلنکن
روس نے شام کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہناہے کہ شام میں تمام گروپس ملکر پرامن انتقال اقتدار کو شفاف بنائیں۔
وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعدبعدشامی شہریوں میں مثبت امید پیدا ہوئی، امریکا شامی جنگجو گروپس کے بیانات کو نہایت قریب سے واچ کر رہا ہے، امریکا بیانات کی بجائےعملی اقدامات پر یقین رکھتا ہے، شامی شہریوں کومعاشرتی تحفظ اورحقوق کےحصول کیلئے تحفظات بتانےچاہئیں۔
جبکہ شام کی موجودہ صورتحال پر کینیڈین وزیر خارجہ کا کہنا تھا بشارالاسد اپنے شہریوں کے خلاف سنگین جرائم کا مرتکب ہوئے، کینیڈا بشارالاسد کو عالمی عدالت میں جرائم پرجوابدہ ٹھہرائے گا۔
جبکہ دوسری جانب روس نے شام کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے۔
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نائب نمائندے دمتری پولیانسکی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فوری طور پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلالیا جائے گا۔
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے گولان کی پہاڑیوں پر قبضے اور وہاں اقوام متحدہ کی غیر فوجی علاقے (بفر زون) پر بات کرنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ بشار الاسد شام میں باغیوں کے قبضے کے بعد طیارے میں اہل خانہ کے ہمراہ روس پہنچ گئے جہاں انھیں سیاسی پناہ دیدی گئی۔
پاکستان
صحافی ارشد شریف کیس؛ پاکستان اور کینیا کے مابین ایم ایل اے کا معاہدہ تیار
کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بنچ نے کی
صحافی ارشد شریف قتل سے متعلق کیس میں پاکستان اور کینیا کے مابین ایم ایل اے تیار ہوگیا۔
سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ میں کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت پاکستان اور کینیا کی حکومت کے مابین ایم ایل اے کا معاہدہ تیار کرلیا گیا ہے۔ اس معاہدے پر کل دستخط ہو جائیں گے۔
کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بنچ نے کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ داخل نہیں کر سکا، جس پر عدالت نے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے کر سماعت ملتوی کردی۔
دنیا
غزہ: پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں سے مزید 40 فلسطینی شہید
حملوں میں آکسیجن پمپس کو نقصان پہنچا اور ایمرجنسی میں ہونے والے آپریشن رُک گئے
غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحیشانہ بمباری جاری ہے ،گزشتہ روز بھی اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے پنا ہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر بمباری کی گئی ۔
غیر مل میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں مزید 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی بمباری سے کمال عدوان اسپتال میں بجلی کا نظام معطل ہوگیا، حملوں میں آکسیجن پمپس کو نقصان پہنچا اور ایمرجنسی میں ہونے والے آپریشن رُک گئے۔
دوسری جانب قطرنے ایک ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کی کوششوں کا آغاز کیا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 44 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ چالیس ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
پی ٹی اے نے وی پی این کی رجسڑیشن کے لیے نئی سہولت متعارف کروا دی
-
کھیل 2 دن پہلے
آئی سی سی اجلاس، چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول 48 گھنٹوں میں متوقع
-
تجارت 2 دن پہلے
شادی ہال مالکان کا شادی کی تقریب پر دس فیصد ٹیکس وصول کرنے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
مدارس کی رجسٹریشن : وفاقی وزیرمذہبی امو ر و بین المذاہب ہم آہنگی نے بڑا بیان دے دیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
انسداد دہشتگردی عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
امریکی حکومت کا ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ عدالت میں برقرار