Advertisement

پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچ کہاں ہوں گے؟ اعلان 48 گھنٹوں میں متوقع

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 6 کے بقیہ میچ کہاں ہونگے ، اعلان آئندہ 48 گھنٹوں میں ہوگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 16th 2021, 11:12 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے حوالے سے اعلان آئندہ 48 گھنٹوں میں ہوگا۔ بقیہ میچ ابو ظہبی میں ہونے کا امکان ہے۔ بیس جون تک لیگ مکمل کرنے کے لئے دو سے تین ڈبل ہیڈر کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔

پی سی بی کا اعلی سطحی وفد چار روز سے یو اے ای میں معاملات کے لئے موجود ہے،عید کے بعد یو اے ای میں اتوار کو دفاتر کھلیں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ ابو ظہبی میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کروانے کے لئے پر امید ہے۔

تیس جون تک لیگ مکمل کرنے کے لئے دو سے تین ڈبل ہیڈر کرانے کی تجویز زیر غور ہے اگر یو اے ای میں اجازت نہ ملی  تو کراچی بطور بیک اپ آپشن استعمال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کراچی سے منقتل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ لیگ کے میچز متحدہ کروانے کا فیصلہ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ اجلاس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے امارات کرکٹ بورڈ کو لیگ کےحوالے سے خط لکھ تھا۔خط میں امارات کرکٹ بورڈ سے مجوزہ تاریخوں میں اسٹیڈیمز اور ہوٹلز کی دستیابی کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اور دیگر امور کے حوالے سے درخواست کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement