لاہور: تمام مارکیٹیں اور دکانیں 17 مئی سے کھولنے کی اجازت دیدی گئی جبکہ 17 مئی سے مارکیٹیں اور دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے۔ شادی ہالز مارکیز کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ 17 مئی سے مارکیٹیں اور دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور کی تمام مارکیٹیں اور دکانیں 17 مئی سے کھولنے کی اجازت ہے۔تمام دفاتر معمول کے اوقات کار کے تحت 17 مئی سے کھلیں گے تاہم دفاتر میں 50 فیصد حاضری رکھی جائے گی۔
جی این این کے مطابق لاہور انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ انٹرا سٹی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 17کے بجائے 16 مئی سے بحال کی جائے گی اور ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سےقبل وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا تھا، جس میں عید کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے عید تعطیلات میں ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
این سی او سی نے اجلاس میں فیصلہ کیا تھاکہ 17 مئی سے مارکیٹیں اور دکانیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی، مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار 17 مئی سے تاحکم ثانی یہی رہیں گے، 17 مئی سے سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات کار معمول کے مطابق ہوں گے، دفاتر میں ملازمین کی 50 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی، 50 فیصد عملہ گھر اور 50 فیصد دفاتر میں کام کرے گا۔
این سی او سی نے کہا تھا کہ 19 مئی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا، عوام ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، عوام ترجیحی بنیادوں پر 1166پر ویکسین کی رجسٹریشن کو یقنی بنائیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کو سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔

چیٹ جی پی ٹی کی چیٹ جی پی ٹی سے بات ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
- 6 گھنٹے قبل

انڈونیشیا: شدید بارشوں اور سیلاب سے 19 افراد جاں بحق، مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 7 گھنٹے قبل
پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات
- 6 گھنٹے قبل

چین میں گورنر سندھ کی اہم ملاقات، CPEC، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2.14 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا
- 7 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: بنگلادیش کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان: پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط: ریٹائرڈ ججز اور بیواؤں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کی تاریخی کامیابی: 5,400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر لی
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
- 6 گھنٹے قبل