Advertisement

غزہ : اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری، 33فلسطینی شہید

غزہ : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز کی تازہ کاروائی میں 33فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 17th 2021, 8:28 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

عرب میڈیا  کے مطابق  غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ نہ تھم سکا، اسرائیلی فورسز کی تازہ کاروائی میں 33فلسطینی شہید ہوگئے ہیں  جبکہ  درجنوں زخمی  ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق  غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد181  ہوگئی ہے، شہیدہونیوالوں میں 74بچے بھی شامل ہیں۔

فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس جاری ہے جبکہ  اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل  کا بھی  اجلاس آج ہوگا۔

فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر بلائے گئے او آئی سی کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کر  رہی ہے ، اسرائیلی فوج کا نہتےفلسطینیوں پر ظلم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے بے گناہ فلسطینی شہید ہو رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر  اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے اور عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا غیر قانونی استعمال رکوائے، غزہ پر بمباری فوری طور پر ر کوائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے، پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتاہے، او آئی سی اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے۔

دوسری جانب عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسیس نے اسرائیل اور غزہ  کے درمیان جھڑپیں بندکرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔پوپ فرانسیس کا کہنا ہے کہ  حالیہ دنوں میں بچوں سمیت معصوم شہریوں  کی موت ناقابلِ قبول ہے۔

Advertisement
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 days ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 3 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • a day ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 5 hours ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • a day ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • a day ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 days ago
Advertisement