Advertisement
پاکستان

جس نے آئین پاکستان اور حق کی بات کی تو وہ غدار کہلایا، مریم نواز

شیخوپورہ : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس نے آئین پاکستان کی بات کی، حق کی بات کی تو وہ غدار کہلایا تو یاد رکھو کہ پھر پورا پاکستان غدار ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 17th 2021, 3:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر و رہنما  مریم نواز نے شیخوپورہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   شیخوپورہ کے شیروں کے لیے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کا سلام لیکر آئی ہوں، میاں جاوید لطیف جسے جمہوریت اور نواز شریف کے سپاہی کو سر جھکا کر مریم نواز شریف کا سلام۔انہوں نے کہا کہ  کل رات کو فیصلہ کیا کہ آج شیخوپورہ میں جاوید لطیف کے اہلخانہ سے ملاقات کرونگی،  کسی کو اطلاع نہیں کی کہ یہاں آ رہی ہوں۔

مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ  جس نے آئین پاکستان کی بات کی، حق کی بات کی تو وہ غدار کہلایا تو یاد رکھو کہ پھر پورا پاکستان غدار ہے،  غداری کا لقب جاوید لطیف کو نہیں بلکہ  شیخوپورہ کے عوام کو غداری کا لقب دیا گیا،  نواز شریف کے شیر جاوید لطیف نے خطرہ مول لیکر حق اور سچ کی بات پر ڈٹ کر پاکستان کی مٹی کا حق ادعا کر دیا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما  مریم نواز کا کہنا تھا کہ   بات یہ ہے کہ وقت بدل گیا ہے، اگر غدار ہونا جرم ہے تو غداری کا لقب محترمہ فاطمہ جناح کے حصے میں بھی آیا تھا،آئین، قانون اور اداروں کی سربلندی کی بات کرنا غداری ہے تو یہ غداری ہم بار بار کریں گے، جن لوگوں نے غداری کے فتوے بانٹنے کی فیکٹری کھولی ہوئی جب وہ ہار جاتے ہیں تو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹتے ہیں۔

لیگی رہنما  مریم نواز نے خطاب میں کہا کہ   کونسا الزام ہے جو نواز شریف پر نہیں لگایا گیا، اللہ کی کرنی دیکھو کہ لندن میں بیٹھے نواز شریف کے حق میں پاکستان کے کونے کونے سے فیصلے آ رہے ہیں، جس کو چور کہا، جس کو غدار کہا، جس پر مذہب کے فتوے لگائے آج اس کا بیانیہ نہ صرف پاکستان کے کونے کونے میں پھیل گیا بلکہ ڈسکہ دیکھا تھا نہ، ڈسکہ کے عوام نے ووٹ پر پہرہ دے کر اپنی چھینی ہوئی سیٹ واپس لی تھی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  نواز شریف نے اپنی قوم کو سر اٹھا کر چلنا سکھا دیا، میں بتاؤں کہ غدار کون ہے،عوام جانتی ہے کہ غدار کون ہے، ایک زمانہ تھا کہ جب غدار کرسیوں پر بیٹھے ہوتے تھے تو لوگ ان کہ کرسی چھوڑنے کا انتظار کرتے تھے،  آج وہ کرسیوں پر بیٹھے ہیں اور عوام کہنے سے گھبرا نہیں رہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے خطاب میں کہا کہ   غدار اس کو کہتے ہیں جو امریکا میں بیٹھ کر کشمیر کا سودا کر کہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں دے آتا ہے، غدار اس کو کہتے ہیں جو ٹی وی پر بیٹھ کر کہے کہ پاکستان کی سفرا ٹھیک کام نہیں کر رہے، جو چھپ کر کشمیر کو بیچنے کا پلان بنا رہا ہو اس کو غدار کہتے ہیں، غدار اس کو کہتے ہیں جو ایک منتخب وزیر اعظم کے گھر پر چڑھائی کرتے تھے، غدار اس کو کہتے ہیں جو 22 کروڑ عوام کی زندگیوں سے کھیلے اور ان کو بھیکاری بنا دے،  غدار اس کو کہتے ہیں جو عوام کو رمضان میں ایک کلو چینی کے لیے لائنوں میں لگا دے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے تو صرف بیانیہ دیا تھا،  نواز شریف کے مخالفین نے خود ہی نواز شریف کے بیانیے پر مہر ثبت کر دی۔  آج فلسطین میں جو مظالم ہو رہے ہیں یاد ہے نہ اس یہودی کے رشتے دار کے حق میں مہم کس نے چلائی تھی، فلسطینیوں کے حق میں ایک ٹویٹ کرنے سے سمجھتے ہو کہ فلسطینیوں کا حق ادا کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما مریم نواز نے خطاب میں کہا کہ  نواز شریف اک سورج انشااللہ ایک بار پھر طلوع ہونے کو ہے، قوم جان گئی ہے کہ اگر ملک کے حالات کوئی ٹھیک کر سکتا ہے تو وہ ہے نواز شریف، آج ہر اس شخص کیساتھ کھڑی ہوں جو نواز شریف کے بیانیے کیساتھ کھڑا ہے، اگر غداری کے فتوے بانٹنے کا اتنا ہی شوق ہے تو جن کو آئین  نے غدار کہا ان کو راتوں رات کیوں فرا کرا دیا، جس جس کو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہو تاریخ انہیں ہیرو کے طور پر یاد رکھے گی، وہ وقت بھی قریب ہے جب نواز شریف ہمارے درمیان موجود ہونگے۔

Advertisement
کراچی میں خواتین غیرمحفوظ ، ملزمان کی دکان کے اندر خاتون سے لوٹ مار

کراچی میں خواتین غیرمحفوظ ، ملزمان کی دکان کے اندر خاتون سے لوٹ مار

  • 11 گھنٹے قبل
مریم نواز شریف نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی

مریم نواز شریف نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان   پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا

  • 12 گھنٹے قبل
اسحا ق ڈار  کی بنگلا دیش کے ایڈوائزر خارجہ امور توحید حسین سے ملاقات

اسحا ق ڈار کی بنگلا دیش کے ایڈوائزر خارجہ امور توحید حسین سے ملاقات

  • 10 گھنٹے قبل
پورٹ قاسم  کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ ، کمیٹی قائم

پورٹ قاسم کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ ، کمیٹی قائم

  • 12 گھنٹے قبل
پنجاب کے شہر حافظ آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پنجاب کے شہر حافظ آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  • 12 گھنٹے قبل
نیو گوادر انٹرنیشنل  ایئرپورٹ کے خلاف پروپیگنڈا

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف پروپیگنڈا

  • 12 گھنٹے قبل
15 مارچ کو یوم تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری

15 مارچ کو یوم تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری

  • 9 گھنٹے قبل
بنوں میں دہشتگرد حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج 

بنوں میں دہشتگرد حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج 

  • 12 گھنٹے قبل
حکومت کسانوں کے فائدے کیلئے فصلوں کی بہتر قیمتیں یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے، رانا تنویر

حکومت کسانوں کے فائدے کیلئے فصلوں کی بہتر قیمتیں یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے، رانا تنویر

  • 10 گھنٹے قبل
بیل آؤٹ پروگرام کے پہلے جائزے کے لئے پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے، وزیرخزانہ

بیل آؤٹ پروگرام کے پہلے جائزے کے لئے پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے، وزیرخزانہ

  • 10 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا خواتین کو چھوٹے اور درمیان درجے کے کاروباری شعبے میں شامل کرنے کا اعلان

وزیر اعظم کا خواتین کو چھوٹے اور درمیان درجے کے کاروباری شعبے میں شامل کرنے کا اعلان

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement