اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے عوامی نیشنل پارٹی کی سینئر رہنما بیگم نسیم ولی کی وفات پر افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ بیگم نسیم ولی کی پاکستان میں جمہوریت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
My condolences & prayers go to the family of Begum Nasim Wali. She will be remembered for her struggle for democracy in Pakistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 17, 2021
گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کی سینئر رہنما بیگم نسیم ولی چارسدہ میں88 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں تھیں ۔ وہ طویل عرصے سے عارضہ قلب اور ذیا بیطس کے مرض میں مبتلا تھیں۔ بیگم نسیم ولی عوامی نیشنل پارٹی کے بانی باچہ خان کی بہو، عبدالولی خان کی اہلیہ اور اے این پی کے صدر اسفندیار ولی خان کی والدہ تھیں۔ انہوں نے 1975ء میں پاکستان کی سیاست میں قدم رکھا۔وہ ایک بار قومی اسمبلی اور تین بار صوبائی اسمبلی کی رکن بنیں ۔ بیگم نسیم ولی خان صوبے کی پہلی خاتون ہیں جو جنرل نشست پر منتخب ہوئیں۔ ہ چار مرتبہ عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی پارلیمانی لیڈر بھی رہی ہیں۔بیگم نسیم ولی خان 1990ء اور 1997ء کے دوران صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی رہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ وفد کل قذافی اسٹیڈیم میں سیمی فائنل دیکھے گا
- 4 گھنٹے قبل

مصر نے غزہ کی تعمیر نو کا5سالہ منصوبہ پیش کر دیا، کل لاگت کتنی آئے گی؟
- 4 گھنٹے قبل

سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی جانب سے آزادکشمیر میں فری لانسنگ حب کا قیام
- 5 گھنٹے قبل

2026 میں ہونے والی اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس کے مکالمے کیلئے دو موضوعات تجویز
- 5 گھنٹے قبل

دارالعلوم حقانیہ دھماکا : حملہ آور کا ریکارڈ نہ مل سکا ، تفتیش کا دائرہ وسیع
- 4 گھنٹے قبل

امجد پرویز ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات
- 5 گھنٹے قبل

گورنر فیصل کریم کنڈی کاوزیر اعظم کو خط،بڑا مطالبہ کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

وفاق کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ، نئے وزرا کے نام سامنے آگئے
- 5 گھنٹے قبل

سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا
- 3 گھنٹے قبل

پاک فوج کا وزیرستان میں ٹی ٹی پی کے خلاف ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، چھ دہشت گرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

سمینٹ کی ایکسپورٹ میں 34 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ
- 4 گھنٹے قبل