پاکستان میں نرسز کی کمی کو پورا کرنے کیلے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے، ڈاکٹر ندیم جان


نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ ایک سٹیٹ آرٹ آف یونیورسٹی ہے ،نرسنگ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹس کے دورہ کے موقع پر ڈاکٹر ندیم جان کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ 2024 کے آخر میں مکمل ہونا ہے۔ وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ دو ماہ کے اندر یونیورسٹی کے باقی ماندہ کام پورا کیا جائے ۔کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ ایک سٹیٹ آرٹ آف یونیورسٹی ہے۔
نرسنگ یونیورسٹی میں ہر سال پانچ سو نرسز ڈپلومہ حاصل کریں گی۔ اسٹیٹ آف نرسنگ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کیلیے 2000 نرسز کی گنجایش موجود ہے۔ بحرین کی جانب سے حکومت پاکستان کیلیے تحفہ ہے۔ نرسنگ شعبہ پاکستان میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نرسز کی کمی کاسامناہے۔نرسز کی کمی کو پورا کرنے کیلے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے۔نرسنگ کے شعبے میں بہتری کے لئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 4 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل






