Advertisement

پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام، آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز اسکور کئے

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 2 جب کہ شاہین شاہ آفریدی، خرم شہزاد اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 14th 2023, 10:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام، آسٹریلیا نے  5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز اسکور کئے

پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 84 اوورز میں 346 رنز اسکور کئے۔

پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز آسٹریلوی اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور عثمان خواجہ کے ہمراہ 126 رنز بنائے۔

عثمان خواجہ 41 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز پر واپس پویلیئن لوٹ گئے۔ بعد ازاں ڈیوڈ وارنر 164 رنز کی اننگز کھیل کر عامر جمال کا شکار بنے، مچل مارش 15 اور الیکس کیری 14 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

بولنگ میں پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 2 جب کہ شاہین شاہ آفریدی، خرم شہزاد اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور خرم شہزاد ڈیبیو کریں گے، دونوں نوجوان کرکٹرز کو شاہین آفریدی اور حسن علی نے ٹیسٹ کیپ پیش کی۔

Advertisement
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 4 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 3 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 دن قبل
Advertisement