گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں نومبر کے دوران 24.4 فیصد کی کمی
قرضوں کے اجرا میں ماہانہ بنیادوں پر 2.6 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی


اسلام آباد: گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا ءمیں نومبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 24.4 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے 257 ارب روپے صارفین کو فراہم کئے گئے جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 24.4 فیصد کم ہے۔
گزشتہ سال نومبر میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کاحجم 340 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے قرضوں کے اجرا میں ماہانہ بنیادوں پر 2.6 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔
اکتوبر میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں نے صارفین کو 264 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے جو نومبرمیں کم ہو کر 257 ارب روپے ہو گئے۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک گھنٹہ قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل








