غزہ مسلسل اسرائیلی حملوں کے باعث بچوں کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک مقام بن چکا ہے،اقوام متحدہ
خوراک، پانی، پناہ گاہ اور صفائی ستھرائی کی کمی بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے


اقوام متحدہ۔: اقوام متحدہ کے بچوں کے حوالے سے فنڈ (یونیسیف) نے کہا ہے کہ غزہ جو مسلسل اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے بچوں کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک مقام بن چکا ہے، جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں بیماریوں سے کم عمر بچوں کی اموات بمباری سے ہونے والی اموات سے کہیں زیادہ ہوں گی۔
یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے منگل کو جاری ایک بیان میں خبردار کیا کہ خوراک، پانی، پناہ گاہ اور صفائی ستھرائی کی کمی بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے کیونکہ وہ کسی محفوظ جگہ کے بغیر مسلسل فضائی حملوں کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل امداد کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے لڑائی کے وقفے سے انھوں نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ہر بچہ ان 10 ہفتوں سےاس جہنم کو برداشت کر رہا ہے اور ان میں سے کوئی بھی بچ نہیں سکتا، جیسا کہ ایک شدید بیمار بچے کے والدین نے مجھے بتایا، ہماری صورتحال خالص دکھ اور دردہے،مجھے نہیں معلوم کہ ہم اس سے گزریں گے یا نہیں۔
غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 19,400 فلسطینی مارے جا چکے اور 52,000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں لیکن طبی سہولیات تک ان کی رسائی انتہائی محدود ہے۔
اقوام متحدہ کی صحت کے ادارے ڈبلیو ایچ او نے منگل کو کہا کہ غزہ کی پٹی کے 36 ہسپتالوں میں سے صرف 8 جزوی طور پر کام کر رہے ہیں۔ایلڈر نے کہا کہ ہسپتال بچوں اور ان کے والدین سے بھرے پڑے تھے اور سبھی جنگ کے ہولناکیاں برداشت کر رہے تھے، پٹیوں میں لپٹے ہوئےبہت سے کم عمر بچوں سے بھی سامنا ہوا،تقریباً 1,000 بچے اپنی ایک یا دونوں ٹانگیں کھو چکے ہیں۔ایلڈر نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کے سب سے بڑے باقی رہ جانے والے خان یونس کے الناصر ہسپتال پر دو بار ہ گولہ باری کی گئی، جہاں بڑی تعداد میں زخمی بچوں اور دیگر دربدرافراد کو پناہ لئے ہوئے ہے۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 4 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 4 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 4 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 minutes ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago








