بابراعظم کے علاوہ کوئی پاکستان بیٹر ٹاپ 10 میں شامل نہیں البتہ فخر زمان 14ویں پوزیشن پر موجود ہیں
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تازہ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور سابق کپتان بابراعظم نے بھارتی بلے باز شبمن گل سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔
رواں سال بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے دوران بھارتی بلے باز شبمن گل نے پاکستانی بلے باز بابراعظم کی پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا تاہم وہ زیادہ دیر اپنی پوزیشن کو برقرار رکھنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے بلے بازوں کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابراعظم نے 824 پوائنٹس کے ساتھ ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ بھارتی اوپنر شبمن گل کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں ۔
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 775 پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ بھارت کے ہی روہت شرما 754 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
بابراعظم کے علاوہ کوئی پاکستان بیٹر ٹاپ 10 میں شامل نہیں البتہ فخر زمان 14ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
بلوچستان :کھیلوں کے فروغ کیلئے پاک فوج کی جانب سے احسن اقدام
- 7 گھنٹے قبل
موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟
- 4 گھنٹے قبل
ڈاکٹروں نے ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا
- 4 گھنٹے قبل
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافے کا امکان
- 11 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف سے کابینہ ارکان اور تعلیمی کانفرنس کے مندوبین سے ملاقات
- 6 گھنٹے قبل
حامدخان گروپ کے مبشررحمان صدرلاہوربارایسوسی ایشن منتخب
- 4 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان آمد کے موقع پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم
- 4 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی عمران خان این آر او کے لیے جھک گئے ہیں، عظمی بخاری
- 9 گھنٹے قبل
پشاور کے ضلع کرم میں زخمی سابق ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسود کے کندھے کا آپریشن کامیاب
- 7 گھنٹے قبل
بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئےویزا شرائط میں نرمی کردی
- 5 گھنٹے قبل
وزیر خزانہ اورنگزیب ہانگ کانگ روانہ
- 4 گھنٹے قبل